کتب حدیث ›
صحیح ابن حبان › ابواب
› باب: تصویروں اور مصوروں کا بیان - ذکر کہ انسان کے لیے مستحب ہے کہ وہ اس گھر میں داخل نہ ہو جس میں تصویر ہو خواہ وہ گھر اللہ جل وعلا سے تقرب کا ذریعہ ہو
حدیث نمبر: 5861
أَخْبَرَنَا أَبُو خَلِيفَةَ ، قَالَ : حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ الْمَدِينِيِّ ، قَالَ : حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ ، قَالَ : أَخْبَرَنَا مَعْمَرٌ ، عَنْ أَيُّوبَ ، عَنْ عِكْرِمَةَ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، أَنّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : لَمَّا رَأَى الصُّوَرَ فِي الْبَيْتِ يَعْنِي : الْكَعْبَةَ ، لَمْ يَدْخُلْ ، وَأَمَرَ بِهَا فمُحِيَتْ ، وَرَأَى إِبْرَاهِيمَ ، وَإِسْمَاعِيلَ بِأَيْدِيهِمَا الأَزْلامُ ، فَقَالَ : " قَاتَلَهُمُ اللَّهُ ، وَاللَّهِ مَا اسْتَقْسَمَا بِالأَزْلامِ قَطُّ " .
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: جب نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے گھر میں (یعنی خانہ کعبہ کے اندر) تصویریں دیکھیں، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم اس کے اندر تشریف نہیں لے گئے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے حکم کے تحت انہیں مٹا دیا گیا آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس میں تصویر دیکھی کہ سیدنا ابراہیم علیہ السلام اور سیدنا اسماعیل علیہ السلام کے ہاتھ میں پانسے کے تیر ہیں تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اللہ تعالیٰ ان لوگوں کو برباد کرے اللہ کی قسم ان دونوں صاحبان نے کبھی پانسہ نہیں کھیلا۔