کتب حدیث ›
صحیح ابن حبان › ابواب
› باب: تصویروں اور مصوروں کا بیان - ذکر خبر کہ فرشتے ان گھروں میں داخل نہیں ہوتے جن میں تصاویر ہوں
حدیث نمبر: 5858
أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ سَلْمٍ ، قَالَ : حَدَّثَنَا حَرْمَلَةُ بْنُ يَحْيَى ، قَالَ : حَدَّثَنَا ابْنُ وَهْبٍ ، قَالَ : أَخْبَرَنِي عَمْرُو بْنُ الْحَارِثِ ، أَنَّ بُكَيْرًا حَدَّثَهُ ، عَنْ كُرَيْبٍ مَوْلَى ابْنِ عَبَّاسٍ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، أن رسول اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ حِينَ دَخَلَ الْبَيْتَ وَجَدَ فِيهِ صُورَةَ إِبْرَاهِيمَ وَصُورَةَ مَرْيَمَ ، قَالَ : " أَمَّا هُمْ لَقَدْ سَمِعُوا أَنَّ الْمَلائِكَةَ لا تَدْخُلُ بَيْتًا فِيهِ صُورَةٌ ، هَذَا إِبْرَاهِيمُ مُصَوِّرٌ ، فَمَا بَالُهُ يَسْتَقْسِمُ ؟ " .
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم جب خانہ کعبہ کے اندر داخل ہوئے تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو اس میں سیدنا ابراہیم علیہ السلام اور سیدہ مریم رضی اللہ عنہا کی تصویریں ملیں۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: جہاں تک ان لوگوں کا تعلق ہے، تو یہ لوگ یہ بات جانتے ہیں، فرشتے ایسے گھر میں داخل نہیں ہوتے جس میں تصویر موجود ہو یہ سیدنا ابراہیم علیہ السلام کی تصویر موجود ہے یہ بھلا کب پانسہ کھیلا کرتے تھے۔