کتب حدیثصحیح ابن حبانابوابباب: تصویروں اور مصوروں کا بیان - ذکر خبر جو اس بات کی طرف اشارہ کرتی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے قول "فرشتے اس گھر میں داخل نہیں ہوتے جس میں تصویر یا کتا ہو" سے مراد وہ گھر ہے جہاں وحی نازل ہوتی ہے نہ کہ تمام گھر
حدیث نمبر: 5856
أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْحَسَنِ بْنِ قُتَيْبَةَ ، حَدَّثَنَا حَرْمَلَةُ بْنُ يَحْيَى ، حَدَّثَنَا ابْنُ وَهْبٍ ، أَخْبَرَنَا يُونُسُ ، عَنِ ابْنِ شِهَابٍ ، عَنِ ابْنِ السَّبَّاقِ ، أَنَّ عَبْدَ اللَّهِ بْنَ عَبَّاسٍ ، قَالَ : أَخْبَرَتْنِي مَيْمُونَةُ ، زَوْجُ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَصْبَحَ يَوْمًا وَاجِمًا ، قَالَتْ مَيْمُونَةُ : يَا رَسُولَ اللَّهِ ، اسْتَنْكَرْتُ هَيْئَتَكَ مُنْذُ الْيَوْمِ ، قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " إِنَّ جِبْرِيلَ كَانَ وَعَدَنِي أَنْ يَلْقَانِيَ اللَّيْلَةَ فَلَمْ يَلْقَنِي ، أَمَا وَاللَّهِ مَا أَخْلَفَنِي ، قَالَ : فَظَلَّ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَوْمَهُ ذَلِكَ عَلَى ذَلِكَ ، ثُمَّ وَقَعَ فِي نَفْسِهِ جِرْوُ كَلْبٍ تَحْتَ فُسْطَاطٍ لَهُ ، فَأَمَرَ بِهِ فَأُخْرِجَ ، ثُمَّ أَخَذَ بِيَدِهِ مَاءً ، فَنَضَحَ مَكَانَهُ ، فَلَمَّا أَمْسَى لَقِيَهُ جِبْرِيلُ ، فَقَالَ : قَدْ كُنْتَ وَعَدْتَنِي أَنْ تَلْقَانِيَ الْبَارِحَةَ ، قَالَ : أَجَلْ ، وَلَكِنَّا لا نَدْخُلُ بَيْتًا فِيهِ كَلْبٌ ، وَلا صُورَةٌ " . قَالَ أَبُو حَاتِمٍ : هَذَا هُوَ عُبَيْدُ بْنُ السَّبَّاقِ .
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی زوجہ محترمہ سیدہ میمونہ رضی اللہ عنہا نے مجھے یہ بات بتائی ایک دن نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم پریشان تھے سیدہ میمونہ رضی اللہ عنہا نے عرض کی: یا رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وسلم)! آج آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا مزاج درست محسوس نہیں ہو رہا نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: جبرائیل نے مجھ سے یہ وعدہ کیا تھا کہ وہ گزشتہ رات مجھ سے ملیں گے، لیکن وہ مجھ سے نہیں ملے اللہ کی قسم وہ تو میرے ساتھ وعدہ خلافی نہیں کرتے۔ راوی بیان کرتے ہیں: وہ سارا دن نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اسی عالم میں گزار دیا پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے ذہن میں کتے کے پلے کا خیال آیا جو آپ کے پلنگ کے نیچے تھا آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے حکم کے تحت اسے باہر نکال دیا گیا پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے دست مبارک میں پانی لے کر اس جگہ پر چھڑکا جب شام ہوئی تو سیدنا جبرائیل علیہ السلام آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے ملنے کے لیے آئے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم نے مجھ سے یہ وعدہ کیا تھا کہ گزشتہ رات مجھ سے ملنے کے لیے آؤ گے تو سیدنا جبرائیل صلی اللہ علیہ وسلم نے عرض کی: جی ہاں، لیکن ہم (فرشتے) کسی ایسے گھر میں داخل نہیں ہوتے جس میں کتا یا تصویر موجود ہو۔
حوالہ حدیث صحیح ابن حبان / كتاب الحظر والإباحة / حدیث: 5856
درجۂ حدیث محدثین: فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني صحيح - «آداب الزفاف» (102 - 108): م. فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط إسناده صحيح على شرط مسلم
تخریج حدیث «رقم طبعة با وزير 5826»