کتب حدیث ›
صحیح ابن حبان › ابواب
› باب: تصویروں اور مصوروں کا بیان - ذکر خبر جو اس دعوے کو رد کرتی ہے کہ مجاہد نے ابو ہریرہ سے کچھ نہیں سنا
حدیث نمبر: 5854
أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدٍ الأَزْدِيُّ ، حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ الْحَنْظَلِيُّ ، أَخْبَرَنَا النَّضْرُ بْنُ شُمَيْلٍ ، حَدَّثَنَا يُونُسُ بْنُ أَبِي إِسْحَاقَ ، قَالَ : سَمِعْتُ مُجَاهِدًا ، يَقُولُ : حَدَّثَنِي أَبُو هُرَيْرَةَ ، قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " أَتَانِي جِبْرِيلُ ، فَقَالَ : إِنِّي كُنْتُ أَتَيْتُكَ الْبَارِحَةَ ، فَلَمْ يَمْنَعْنِي أَنْ أَدْخُلَ الْبَيْتَ الَّذِي كُنْتَ فِيهِ إِلا أَنَّهُ كَانَ فِي الْبَيْتِ تِمْثَالُ رَجُلٍ ، وَكَانَ فِي الْبَيْتِ سِتْرٌ فِيهِ تَمَاثِيلُ ، وَكَانَ فِي الْبَيْتِ كَلْبٌ ، فَأَمَرَ بِرَأْسِ التِّمْثَالِ أَنْ يُقْطَعَ ، وَأَمَرَ بِالسِّتْرِ الَّذِي فِيهِ التِّمْثَالُ أَنْ يُقْطَعَ رَأْسُ التِّمْثَالِ ، وَجُعِلَ مِنْهُ وِسَادَتانِ ، وَأَمَرَ بِالْكَلْبِ فَأُخْرِجَ ، وَكَانَ الْكَلْبُ جَرْوًا لِلْحَسَنِ وَالْحُسَيْنِ تَحْتَ نَضَدٍ لَهُمْ ، قَالَ : ثُمَّ أَتَانِي جِبْرِيلُ ، فَمَا زَالَ يُوصِينِي بِالْجَارِ ، حَتَّى ظَنَنْتُ أَنَّهُ سَيُوَرِّثُهُ " .
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ” جبرائیل میرے پاس آئے اور انہوں نے کہا: میں گزشتہ رات آپ کے پاس آیا تھا، لیکن میں اس لیے آپ کے گھر میں داخل نہیں ہو سکا کیونکہ گھر میں آدمی کی تصویر موجود تھی (راوی کہتے ہیں:) گھر میں ایک پردہ تھا جس میں تصویر بنی ہوئی تھی اور گھر میں ایک کتا بھی تھا۔ تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے تصویر کے سر کے بارے میں حکم دیا کہ اسے کاٹ دیا جائے اور جس پردے میں تصویریں بنی ہوئی تھیں آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کے بارے میں حکم دیا کہ اس میں تصویروں کے سر کاٹ دیئے جائیں اور اس کپڑے کے ذریعے تکیے بنا لیے جائیں آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے حکم کے تحت کتے کو باہر نکال دیا گیا وہ کتے کا بچہ تھا جس کے ساتھ سیدنا امام حسن اور سیدنا امام حسین رضی اللہ عنہما کھیلا کرتے تھے وہ ان کے پلنگ کے نیچے تھا۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے ہیں پھر جبرائیل میرے پاس آئے اس کے بعد وہ مسلسل مجھے پڑوسی کے بارے میں تلقین کرتے رہے یہاں تک کہ مجھے یوں محسوس ہوا کہ وہ اسے وارث قرار دے دیں گے۔