کتب حدیث ›
صحیح ابن حبان › ابواب
› باب: تصویروں اور مصوروں کا بیان - ذکر خبر کہ فرشتے ان گھروں میں داخل نہیں ہوتے جن میں تماثیل ہوں
حدیث نمبر: 5853
أَخْبَرَنَا أَبُو عَرُوبَةَ ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ وَهْبِ بْنِ أَبِي كَرِيمَةَ ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ سَلَمَةَ ، عَنْ أَبِي عَبْدِ الرَّحِيمِ ، عَنْ زَيْدِ بْنِ أَبِي أُنَيْسَةَ ، عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ السَّبِيعِيِّ ، عَنْ مُجَاهِدٍ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، أَنَّ جِبْرِيلَ عَلَيْهِ السَّلامُ أَتَى النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، وَفِي بَيْتِ نَبِيِّ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ سِتْرٌ مُصَوِّرٌ فِيهِ تَمَاثِيلُ ، فَقَالَ نَبِيُّ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " ادْخُلْ ، فَقَالَ : إِنَّا لا نَدْخُلُ بَيْتًا فِيهِ تَمَاثِيلُ ، فَإِنْ كُنْتَ لا بُدَّ جَاعِلا فِي بَيْتِكَ ، فَاقْطَعْ رُءُوسَهَا أَوِ اقْطَعْهَا وَسَائِدَ ، وَاجْعَلْهَا بُسُطًا " .
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: سیدنا جبرائیل علیہ السلام نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے گھر میں ایک پردہ تھا جس میں تصویریں بنی ہوئی تھیں۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے کہا: اندر آ جائیں، تو انہوں نے عرض کی: ہم ایسے گھر میں داخل نہیں ہوتے جس میں تصویریں موجود ہوں اگر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں اپنے گھر میں ضرور استعمال کرنا ہے تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم ان کے سر کاٹ دیں یا انہیں کاٹ کر تکیے بنا لیں یا انہیں بچھونے بنا لیں۔