کتب حدیث ›
صحیح ابن حبان › ابواب
› باب: ناموں اور کنیتوں کا بیان - ذکر کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے یسار کے نام سے پکارنے سے منع کیا
حدیث نمبر: 5840
أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ مُوسَى بِعَسْكَرِ مُكْرَمٍ ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ مَعْمَرٍ ، حَدَّثَنَا أَبُو عَاصِمٍ ، عَنِ ابْنِ جُرَيْجٍ ، أَخْبَرَنِي أَبُو الزُّبَيْرِ ، أَنَّهُ سَمِعَ جَابِرَ بْنَ عَبْدِ اللَّهِ ، يَقُولُ : " أَرَادَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنْ يَنْهَى أَنْ يُسَمَّى بِبَرَكَةَ ، وَأَفْلَحَ ، وَيَسَارٍ ، وَنَافِعٍ ، وَنَحْوِ ذَلِكَ ، ثُمَّ رَأَيْتُهُ سَكَتَ عَنْهَا بَعْدُ ، فَلَمْ يَقُلْ شَيْئًا ، وَقُبِضَ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، ثُمَّ أَرَادَ عُمَرُ أَنْ يَنْهَى عَنْ ذَلِكَ ، فَتَرَكَهُ " .
سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہما یہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس بات کا ارادہ کیا کہ آپ برکت، افلح، یسار، نافع اور اس جیسے دیگر نام رکھنے سے منع کر دیں گے پھر میں نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو دیکھا کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم اس کے بعد خاموش رہے آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس بارے میں کوئی بات ارشاد نہیں فرمائی پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا وصال ہو گیا اس کے بعد سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے ایسا کرنے کا ارادہ کیا، لیکن پھر انہوں نے بھی اسے ترک کر دیا۔