کتب حدیث ›
صحیح ابن حبان › ابواب
› باب: مزاح اور ہنسی کا بیان - ذکر اجازت کہ انسان اپنی باتوں میں کنایات استعمال کرے تشبیہ کے طور پر خواہ وہ حقیقت میں نہ ہوں
حدیث نمبر: 5798
أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدٍ الأَزْدِيُّ ، قَالَ : حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ ، قَالَ : أَخْبَرَنَا وَكِيعٌ ، قَالَ : حَدَّثَنَا شُعْبَةُ ، عَنْ قَتَادَةَ ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ ، قَالَ : كَانَ بِالْمَدِينَةِ فَزَعٌ ، فَاسْتَعَارَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَرَسًا لأَبِي طَلْحَةَ يُقَالُ لَهُ : مَنْدُوبٌ ، فَرَكِبَهُ ، فَرَجَعَ ، وَقَالَ : " مَا رَأَيْنَا مِنْ فَزَعٍ ، وَإِنْ وَجَدْنَاهُ لَبَحْرًا " .
سیدنا انس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ایک مرتبہ مدینہ منورہ میں خوف پھیل گیا، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدنا ابوطلحہ رضی اللہ عنہ کا گھوڑا عارضی استعمال کے لیے لیا جس کا نام مندوب تھا نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم اس پر سوار ہوئے (اور مدینہ منورہ کا چکر لگا کر) واپس تشریف لائے آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ہمیں خطرے کی کوئی چیز نظر نہیں آئی ہم نے (اس گھوڑے کو تیز رفتاری میں) سمندر کی طرح پایا ہے۔