کتب حدیث ›
صحیح ابن حبان › ابواب
› باب: شاعری اور مسجع کلام کا بیان - ذکر بیان کہ دار الحرب کے مشرکین کی عیب جوئی ایمان کا حصہ ہے
حدیث نمبر: 5786
أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْحَسَنِ بْنِ قُتَيْبَةَ ، حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِي السَّرِيِّ ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ ، أَخْبَرَنَا مَعْمَرٌ ، عَنِ الزُهْرِيِّ ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ كَعْبِ بْنِ مَالِكٍ ، عَنْ أَبِيهِ ، قَالَ : قُلْتُ : يَا رَسُولَ اللَّهِ ، قَدْ أُنْزِلَ فِي الشِّعْرِ مَا قَدْ أُنْزِلَ ، فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " إِنَّ الْمُؤْمِنَ يُجَاهِدُ بِسَيْفِهِ وَلِسَانِهِ ، وَالَّذِي نَفْسِي بِيَدِهِ ، لَكَأَنَّمَا تَرْمُونَهُمْ نَضْحَ النَّبْلِ " .
سیدنا کعب بن مالک رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نے عرض کی: یا رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وسلم) شعر کے بارے میں جو حکم نازل ہونا تھا وہ، تو ہو گیا ہے (اب آپ صلی اللہ علیہ وسلم کیا فرماتے ہیں) نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: مومن شخص اپنی تلوار اور اپنی زبان کے ذریعے جہاد کرتا ہے اس ذات کی قسم! جس کے دست قدرت میں میری جان ہے تم لوگ (ان کی ہجو کر کے) گویا انہیں نیزے مارتے ہو۔