کتب حدیث ›
صحیح ابن حبان › ابواب
› باب: شاعری اور مسجع کلام کا بیان - ذکر اجازت کہ انسان اشعار پڑھ سکتا ہے بشرطیکہ اس میں فحش یا خنا نہ ہو
حدیث نمبر: 5781
أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ أَبِي عَوْنٍ ، قَالَ : حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ حُجْرٍ السَّعْدِيُّ ، قَالَ : حَدَّثَنَا شَرِيكٌ ، عَنْ سِمَاكِ بْنِ حَرْبٍ ، عَنْ جَابِرِ بْنِ سَمُرَةَ ، قَالَ : " جَالَسْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَكْثَرَ مِنْ مِائَةِ مَرَّةٍ ، فَكَانَ أَصْحَابُهُ يَتَنَاشَدُونَ الشِّعْرَ وَيَتَذَاكَرُونَ أَشْيَاءَ مِنْ أَمْرِ الْجَاهِلِيَّةِ وَهُوَ سَاكِتٌ ، وَرُبَّمَا تَبَسَّمَ مَعَهُمْ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ " .
سیدنا جابر بن سمرہ رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: میں ایک سو مرتبہ سے زیادہ مرتبہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس بیٹھا ہوں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے اصحاب ایک دوسرے کو شعر سنایا کرتے تھے اور زمانہ جاہلیت کے واقعات کا تذکرہ کیا کرتے تھے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم خاموش بیٹھے رہتے تھے بعض اوقات آپ صلی اللہ علیہ وسلم ان کے ساتھ مسکرا دیا کرتے تھے۔