کتب حدیث ›
صحیح ابن حبان › ابواب
› باب: تعریف و مدح کا بیان - ذکر اجازت کہ انسان اپنی نیکی کی تعریف کر سکتا ہے اگر اس کا مقصد لوگوں کو نفع پہنچانا ہو اور وہ خود کو عجب سے محفوظ رکھے
حدیث نمبر: 5771
أَخْبَرَنَا أَبُو خَلِيفَةَ ، قَالَ : حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ كَثِيرٍ ، قَالَ : أَخْبَرَنَا سُفْيَانُ الثَّوْرِيُّ ، عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ ، قَالَ : سَمِعْتُ الْبَرَاءَ ، يَقُولُ : وَجَاءَهُ رَجُلٌ ، فَقَالَ : يَا أَبَا عُمَارَةَ ، وَلَّيْتَ يَوْمَ حُنَيْنٍ ؟ فَقَالَ : أَمَّا أَنَا فَأَشْهَدُ عَلَى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنَّهُ لَمْ يُوَلِّ ، وَلَكِنْ عَجِلَ سَرَعَانُ الْقَوْمِ فَرَشَقَتْهُمْ هَوَازِنُ ، وَأَبُو سُفْيَانَ بْنُ الْحَارِثِ آخِذٌ بِرَأْسِ بَغْلَتِهِ الْبَيْضَاءِ وَهُوَ يَقُولُ : " أَنَا النَّبِيُّ لا كَذِبْ ، أَنَا ابْنُ عَبْدِ الْمُطَّلِبِ " .
سیدنا براء رضی اللہ عنہ کے بارے میں یہ بات منقول ہے ایک شخص ان کے پاس آیا اور بولا: اے ابوعمارہ آپ غزوہ حنین کے دن پیٹھ پھیر گئے تھے، تو انہوں نے فرمایا: جہاں تک میرا تعلق ہے تو میں گواہی دے کر یہ بات بیان کرتا ہوں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے پیٹھ نہیں پھیری تھی البتہ لوگوں میں سے کچھ جلد باز لوگ جب ہوازن قبیلے کے تیروں کے نشانے پر آئے تو (وہ پیچھے ہٹ گئے) اس وقت سیدنا ابوسفیان بن حارث رضی اللہ عنہ نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے سفید خچر کی لگام پکڑی ہوئی تھی اور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم فرما رہے تھے: میں نبی ہوں یہ بات جھوٹ نہیں ہے میں عبدالمطلب کا بیٹا ہوں۔