کتب حدیث ›
صحیح ابن حبان › ابواب
› باب: لعنت کرنے کا بیان - ذکر کہ مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وسلم نے دیگر انبیاء کے ساتھ مل کر بعض لوگوں کو ان کے اعمال کی وجہ سے لعنت کی
حدیث نمبر: 5749
أَخْبَرَنَا الْحَسَنُ بْنُ سُفْيَانَ ، قَالَ : حَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ بْنُ سَعِيدٍ ، قَالَ : حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ أَبِي الْمَوَالِ ، عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ مَوْهَبٍ ، عَنْ عَمْرَةَ ، عَنْ عَائِشَةَ ، أَن ّرَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ : " سِتَّةٌ لَعَنْتُهُمْ ، وَلَعَنَهُمُ اللَّهُ وَكُلُّ نَبِيٍّ مُجَابٌ : الزَّائِدُ فِي كِتَابِ اللَّهِ ، وَالْمُكَذِّبُ بِقَدَرِ اللَّهِ ، وَالْمُسَلَّطُ بِالْجَبَرُوتِ لِيُذِلَّ بِذَلِكَ مَنْ عَزَّ اللَّهُ ، وَلِيُعِزَّ بِهِ مَنْ أَذَلَّ اللَّهُ ، وَالْمُسْتَحِلُّ لِحَرَمِ اللَّهِ ، وَالْمُسْتَحِلُّ مِنْ عِتْرَتِي مَا حَرَّمَ اللَّهُ ، وَالتَّارِكُ لِسُنَّتِي " .
سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتی ہیں: چھ لوگوں پر میں نے لعنت کی ہے اور ان پر اللہ تعالیٰ نے بھی لعنت کی ہے اور ہر اس نبی نے لعنت کی ہے جس کی دعا مستجاب ہوتی ہے ایک اللہ کی کتاب میں اضافہ کرنے والا شخص، اللہ کی تقدیر کو جھٹلانے والا شخص ظلم کے طور پر مسلط کیے جانے والا حکمران تاکہ وہ حکومت کے ذریعے اس شخص کو ذلیل کرے جسے اللہ تعالیٰ نے عزت عطا کی ہے اور اس شخص کو عزت دے جسے اللہ تعالیٰ نے رسوا کیا ہے اللہ تعالیٰ کی حرام کردہ چیز کو حلال قرار دینے والا شخص اور میری عترت کے بارے میں اس چیز کو حلال قرار دینے والے شخص جسے اللہ تعالیٰ نے حرام قرار دیا ہے اور میری سنت کو چھوڑنے والا شخص۔