کتب حدیث ›
صحیح ابن حبان › ابواب
› باب: لعنت کرنے کا بیان - ذکر خبر جو اس دعوے کو رد کرتا ہے کہ یہ خبر صرف یحییٰ بن ابی کثیر نے بیان کی
حدیث نمبر: 5741
أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ الْجُنَيْدِ ، قَالَ : حَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ بْنُ سَعِيدٍ ، قَالَ : حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ زَيْدٍ ، عَنْ أَيُّوبَ ، عَنْ أَبِي قِلابَةَ ، عَنْ أَبِي الْمُهَلَّبِ ، عَنْ عِمْرَانَ بْنِ حُصَيْنٍ ، قَالَ : بَيْنَمَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي بَعْضِ أَسْفَارِهِ إِذْ سَمِعَ لَعْنَةً ، فَقَالَ : " مَنْ هَذَا " ؟ فَقِيلَ : هَذِهِ فُلانَةٌ لَعَنَتْ رَاحِلَتَهَا ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " ضَعُوا عَنْهَا ، فَإِنَّهَا مَلْعُونَةٌ " ، قَالَ : فَوُضِعَ عَنْهَا ، قَالَ عِمْرَانُ : فَكَأَنِّي أَنْظُرُ إِلَيْهَا نَاقَةً وَرْقَاءَ .
سیدنا عمران بن حصین رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ایک مرتبہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سفر کر رہے تھے اسی دوران آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے کسی کے لعنت کرنے کی آواز سنی تو دریافت کیا یہ کون ہے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو بتایا گیا یہ فلاں خاتون ہے، جس نے اپنی سواری پر لعنت کی ہے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اس سواری کو چھوڑ دو کیونکہ اس پر لعنت کر دی گئی ہے۔ راوی بیان کرتے ہیں، تو اس سواری پر سے سامان اتار لیا گیا۔ سیدنا عمران رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: اس اونٹنی کا منظر گویا کہ آج بھی میری نگاہ میں ہے وہ خاکستری رنگ کی اونٹنی تھی۔