کتب حدیث ›
صحیح ابن حبان › ابواب
› باب: جن باتوں کا کہنا مکروہ ہے اور جن کا مکروہ نہیں، کا بیان - ذکر منع کہ حد لگائے گئے لوگوں کو گالی دی جائے جب وہ حد پائیں
حدیث نمبر: 5730
أَخْبَرَنَا أَبُو يَعْلَى ، قَالَ : حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ الْمَرْوَزِيُّ ، قَالَ : حَدَّثَنَا أَبُو ضَمْرَةَ أَنَسُ بْنُ عِيَاضٍ ، قَالَ : حَدَّثَنِي يَزِيدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ الْهَادِ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ إِبْرَاهِيمَ ، عَنْ أَبِي سَلَمَةَ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، قَالَ : أَتَى رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِشَارِبٍ ، فَقَالَ : " اضْرِبُوهُ " ، فَمِنَّا الضَّارِبُ بِيَدِهِ ، وَمِنَّا الضَّارِبُ بِنَعْلِهِ ، فَقَالَ بَعْضُ الْقَوْمِ : أَخْزَاكَ اللَّهُ ! فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " لا تَقُولُوا هَكَذَا ، لا تُعِينُوا الشَّيْطَانَ عَلَيْهِ " .
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم ایک شرابی کے پاس تشریف لائے آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم لوگ اس کی پٹائی کرو تو ہم سے کسی شخص نے اسے ہاتھ کے ذریعے مارا کسی نے اسے جوتے کے ذریعے مارا حاضرین میں سے ایک صاحب نے کہا: اللہ تعالیٰ تمہیں رسواء کرے تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم اس طرح نہ کہو تم اس کے خلاف شیطان کی مدد نہ کرو۔