کتب حدیث ›
صحیح ابن حبان › ابواب
› باب: ناپسندیدہ بات سننے، بدگمانی، غصہ اور فحش گوئی کا بیان - ذکر منع کہ کسی مسلمان پر بدگمانی کی جائے
حدیث نمبر: 5687
أَخْبَرَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ إِدْرِيسَ الأَنْصَارِيُّ ، قَالَ : أَخْبَرَنَا أَحْمَدُ بْنُ أَبِي بَكْرٍ ، عَنْ مَالِكٍ ، عَنْ أَبِي الزِّنَادِ ، عَنِ الأَعْرَجِ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، أَنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، قَالَ : " إِيَّاكُمْ وَالظَّنَّ ، فَإِنَّ الظَّنَّ أَكْذَبُ الْحَدِيثِ ، وَلا تَجَسَّسُوا ، وَلا تَحَسَّسُوا ، وَلا تَحَاسَدُوا ، وَلا تَنَافَسُوا ، وَلا تَبَاغَضُوا ، وَلا تَدَابَرُوا ، وَكُونُوا عِبَادًا لِلَّهِ إِخْوَانًا " .
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ” بدگمانی سے بچو کیونکہ بدگمانی سب سے زیادہ جھوٹی بات ہے ایک دوسرے کی جاسوسی نہ کرو۔ ایک دوسرے کے پوشیدہ معاملات جاننے کی کوشش نہ کرو۔ ایک دوسرے سے حسد نہ کرو ایک دوسرے سے دوری اختیار نہ کرو۔ ایک دوسرے سے بغض نہ رکھو ایک دوسرے سے منہ نہ موڑو اور اللہ کے بندے اور بھائی، بھائی بن کے رہو۔ “