کتب حدیث ›
صحیح ابن حبان › ابواب
› باب: تواضع، تکبر اور خود پسندی کا بیان - ذکر منع اس بات سے جو ہم نے ذکر کیے سوا معلوم چیزیں ہیں
حدیث نمبر: 5682
أَخْبَرَنَا ابْنُ قُتَيْبَةَ ، حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِي السَّرِيِّ ، حَدَّثَنَا مُعْتَمِرُ بْنُ سُلَيْمَانَ ، حَدَّثَنَا الرُّكَيْنُ بْنُ الرَّبِيعِ الْفَزَارِيُّ ، عَنِ الْقَاسِمِ بْنِ حَسَّانَ ، عَنْ عَمِّهِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ حَرْمَلَةَ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَسْعُودٍ : أَنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ " كَانَ يَكْرَهُ جَرَّ الإِزَارِ ، وَالتَّبَرُّجَ بِالزِّينَةِ لِغَيْرِ أَهْلِهَا ، وَعَزْلَ الْمَاءِ عَنْ مَحِلِّهِ ، وَضَرْبَ الْكِعَابِ ، وَالصُّفْرَةَ ، وَتَغْيِيرَ الشَّيْبِ ، وَعَقْدَ التَّمَائِمِ وَالرُّقَى ، إِلا بِالْمُعَوِّذَاتِ " .
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم تہبند لٹکانے کو اور (خواتین کے) اپنے شوہر کے علاوہ کسی اور کے لئے زینت ظاہر کرنے کو اور عورت کی پچھلی شرمگاہ میں صحبت کرنے، پانسہ کھیلنے، پیتل (کی انگوٹھی پہننے یا زرد رنگ استعمال کرنے) اور بالوں کی رنگت تبدیل کرنے کو اور تعویذ لٹکانے کو اور دم کرنے کو ناپسند کرتے تھے البتہ معوذات (یعنی معوذتین یا پناہ والی دعاؤں) کا حکم مختلف ہے۔