کتب حدیث ›
صحیح ابن حبان › ابواب
› باب: تواضع، تکبر اور خود پسندی کا بیان - ذکر دوسری خبر جو ہمارے ذکر کردہ کی صحت کو واضح کرتی ہے
حدیث نمبر: 5676
أَخْبَرَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ بِسْطَامٍ بِالأَبُلَّةِ ، حَدَّثَنَا حُسَيْنُ بْنُ مَهْدِيٍّ ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ ، أَخْبَرَنَا مَعْمَرٌ ، عَنِ الزُّهْرِيِّ ، عَنْ عُرْوَةَ ، قَالَ : قُلْتُ لِعَائِشَةَ : يَا أُمَّ الْمُؤْمِنِينَ ، أَيُّ شَيْءٍ كَانَ يَصْنَعُ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِذَا كَانَ عِنْدَكِ ؟ قَالَتْ : " مَا يَفْعَلُ أَحَدُكُمْ فِي مِهْنَةِ أَهْلِهِ ، يَخْصِفُ نَعْلَهُ ، وَيَخِيطُ ثَوْبَهُ ، وَيَرْقَعُ دَلْوَهُ " .
عروہ بیان کرتے ہیں: میں نے سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے دریافت کیا: اے ام المؤمنین جب نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم آپ کے ہاں موجود ہوتے تھے تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم کیا کرتے تھے۔ سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا نے بتایا: وہی کچھ جو تم میں سے کوئی بھی شخص کام کاج کرتا ہے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم اپنا جوتا گانٹھ لیتے تھے۔ اپنے کپڑے کو سی لیتے تھے اور اپنے ڈول کو مرمت کر لیتے تھے۔