کتب حدیث ›
صحیح ابن حبان › ابواب
› باب: تواضع، تکبر اور خود پسندی کا بیان - ذکر اس بات کہ انسان کے لیے مستحب ہے کہ وہ اپنے گھر میں حقیر سمجھے جانے والے کام سے نہ گھبرائے، خواہ لوگوں کی نظروں میں وہ عظیم ہو
حدیث نمبر: 5675
أَخْبَرَنَا ابْنُ قُتَيْبَةَ ، حَدَّثَنَا حَرْمَلَةُ بْنُ يَحْيَى ، حَدَّثَنَا ابْنُ وَهْبٍ ، حَدَّثَنِي مُعَاوِيَةُ بْنُ صَالِحٍ ، عَنْ يَحْيَى بْنِ سَعِيدٍ ، عَنْ عَمْرَةَ ، عَنْ عَائِشَةَ ، أَنَّهَا سُئِلَتْ : مَا كَانَ عَمَلُ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي بَيْتِهِ ؟ قَالَتْ : " مَا كَانَ إِلا بَشَرًا مِنَ الْبَشَرِ ، كَانَ يَفْلِي ثَوْبَهُ ، وَيَحْلِبُ شَاتَهُ ، وَيَخْدُمُ نَفْسَهُ " .
سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا کے بارے میں یہ بات منقول ہے ان سے دریافت کیا گیا۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم گھر میں کیا کام کیا کرتے تھے؟ سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا نے بتایا: آپ ایک عام انسان کی طرح اپنے کپڑے دھو لیتے تھے اپنی بکری کا دودھ دوہ لیتے تھے اور اپنے کام خود کر لیتے تھے۔