کتب حدیث ›
صحیح ابن حبان › ابواب
› باب: مسلمانوں کے درمیان بغض، حسد، منہ موڑنے، جھگڑنے اور قطع تعلقی کے بارے میں وارد احادیث کا بیان - ذکر بیان کہ ہجرت کرنے والوں میں سے جو سلام کے ساتھ آغاز کرے وہ دونوں میں سے بہتر ہے
حدیث نمبر: 5670
أَخْبَرَنَا السَّامِيُّ ، وَعُمَرُ بْنُ سَعِيدٍ ، وَالْفَضْلُ بْنُ الْحُبَابِ ، قَالُوا : حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ أَبِي بَكْرٍ الزُّهْرِيِّ ، عَنْ مَالِكٍ ، عَنِ ابْنِ شِهَابٍ ، عَنْ عَطَاءِ بْنِ يَزِيدَ ، عَنْ أَبِي أَيُّوبَ الأَنْصَارِيِّ ، أَنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، قَالَ : " لا يَحِلُّ لامْرِئٍ مُسْلِمٍ أَنْ يَهْجُرَ أَخَاهُ فَوْقَ ثَلاثِ لَيَالٍ ، يَلْتَقِيَانِ ، فَيُعْرِضُ هَذَا وَيُعْرِضُ هَذَا ، وَخَيْرُهُمَا الَّذِي يَبْدَأُ بِالسَّلامِ " .
سیدنا ابوایوب انصاری رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ” کسی مسلمان کے لئے یہ بات جائز نہیں ہے وہ تین دن سے زیادہ اپنے بھائی سے لاتعلق رہے۔ یوں کہ جب وہ دونوں ملیں، تو یہ بھی منہ پھیر لے وہ بھی منہ پھیر لے ان دونوں میں سے زیادہ بہتر وہ ہو گا جو سلام میں پہل کرے گا۔ “