کتب حدیث ›
صحیح ابن حبان › ابواب
› باب: جانور کے قتل (مارنے) کا بیان - بیان کیا گیا کہ اگر چیونٹی نے ڈسا تو اسے مارنے میں کوئی حرج نہیں
حدیث نمبر: 5647
أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدٍ ، حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ ، أَخْبَرَنَا النَّضْرُ ، حَدَّثَنَا أَشْعَثُ ، عَنِ الْحَسَنِ ، قَالَ : " نَزَلَ نَبِيٌّ مِنَ الأَنْبِيَاءِ تَحْتَ شَجَرَةٍ ، فَقَالَ تَحْتَهَا ، فَلَدَغَتْهُ نَمْلَةٌ ، فَأَمَرَ بِبَيْتِهِنَّ ، فَتُحْرَقَ عَلَى مَنْ فِيهَا ، فَأَوْحَى اللَّهُ إِلَيْهِ : هَلا نَمْلَةً وَاحِدَةً " ، أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدٍ فِي عَقِبِهِ ، حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ ، أَخْبَرَنَا النَّضْرُ ، قَالَ : وَقَالَ الأَشْعَثُ ، عَنِ ابْنِ سِيرِينَ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مِثْلَهُ ، وَزَادَ : " فَإِنَّهُنَّ يُسَبِّحْنَ " .
حسن بصری بیان کرتے ہیں: ایک نبی نے ایک درخت کے نیچے پڑاؤ کیا۔ اس درخت کے نیچے ایک چیونٹی نے انہیں کاٹ لیا تو ان کے حکم کے تحت چیونٹیوں کے بلوں کو آگ لگا دی گئی۔ اللہ تعالیٰ نے ان کی طرف وحی کی کیا (تمہیں کاٹنے والی) صرف ایک چیونٹی نہیں تھی۔ ایک اور سند کے ساتھ یہی روایت سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کے حوالے سے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے منقول ہے۔ تاہم اس میں یہ الفاظ ہیں ” یہ چیونٹیاں تسبیح کیا کرتی تھیں۔ “