کتب حدیث ›
صحیح ابن حبان › ابواب
› باب: جانوروں سے متعلق احکام کے بیان میں ایک فصل - بیان کیا گیا کہ انسان کے لیے جائز ہے کہ وہ ایک جانور پر بیٹھے اور اس پر سوار ہو اگر جانور کو کم نقصان پہنچے
حدیث نمبر: 5618
أَخْبَرَنَا أَبُو يَعْلَى ، قَالَ : حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ الرُّومِيِّ ، قَالَ : حَدَّثَنَا النَّضْرُ بْنُ مُحَمَّدٍ ، قَالَ : حَدَّثَنَا عِكْرِمَةُ بْنُ عَمَّارٍ ، قَالَ : حَدَّثَنَا إِيَاسُ بْنُ سَلَمَةَ بْنِ الأَكْوَعِ ، عَنْ أَبِيهِ ، قَالَ : لَقَدْ قُدْتُ بِنَبِيِّ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، وَالْحَسَنِ وَالْحُسَيْنِ عَلَى بَغْلَتِهِ الشَّهْبَاءِ ، حَتَّى أَدْخَلْتُهُمْ حُجْرَةَ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ هَذَا قُدَّامَهُ ، وَهَذَا خَلْفَهُ " .
ایاس بن سلمہ اپنے والد (سیدنا سلمہ بن اکوع رضی اللہ عنہ کے حوالے سے یہ بیان نقل کرتے ہیں) ایک دن میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سیدنا حسن رضی اللہ عنہ اور سیدنا حسین رضی اللہ عنہ کو ایک خچر پر سوار کروا کے لے جا رہا تھا، یہاں تک کہ میں انہیں لے کر نبی اکرم رضی اللہ عنہ کے حجرے کے اندر آیا۔ (سیدنا امام حسن رضی اللہ عنہ اور سیدنا امام حسین رضی اللہ عنہ میں سے) ایک نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے آگے بیٹھے ہوئے تھے۔ دوسرے پیچھے بیٹھے ہوئے تھے۔