کتب حدیث ›
صحیح ابن حبان › ابواب
› باب: مُثلہ (یعنی بدن بگاڑنے یا مثلہ کرنے) کی ممانعت کا بیان - زجر بیان کیا گیا کہ کسی جاندار کی مثلة کرنا منع ہے
حدیث نمبر: 5616
أَخْبَرَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ الْقَطَّانُ ، قَالَ : حَدَّثَنَا أَيُّوبُ بْنُ مُحَمَّدٍ الْوَزَّانُ ، قَالَ : حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ ابْنُ عُلَيَّةَ ، عَنْ يُونُسَ بْنِ عُبَيْدٍ ، عَنِ الْحَسَنِ ، قَالَ : قَالَ رَجُلٌ لِعِمْرَانَ بْنِ حُصَيْنٍ : إِنَّ عَبْدًا لِي أَبَقَ ، وَإِنِّي نَذَرْتُ إِنْ أَصَبْتُهُ ، لأَقْطَعَنَّ يَدَهُ ، قَالَ : لا تَقْطَعْ يَدَهُ ، فَإِنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانَ يَقُومُ فِينَا ، " فَيَأْمُرُنَا بِالصَّدَقَةِ ، وَيَنْهَانَا عَنِ الْمُثْلَةِ " .
حسن بصری بیان کرتے ہیں: ایک شخص نے سیدنا عمران بن حصین رضی اللہ عنہ سے کہا: میرا ایک غلام مفرور ہو گیا ہے۔ میں نے یہ نذر مانی ہے اگر وہ مجھے مل گیا تو اس کے ہاتھ ضرور کاٹوں گا۔ سیدنا عمران بن حصین رضی اللہ عنہ نے فرمایا تم اس کا ہاتھ نہ کاٹنا ایک مرتبہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم ہمارے درمیان (خطبہ دینے کے لئے) کھڑے ہوئے تو آپ نے ہمیں صدقہ کرنے کا حکم دیا اور مثلہ کرنے سے منع کیا۔