کتب حدیث ›
صحیح ابن حبان › ابواب
› باب: عذاب دینے کے بیان میں ایک فصل - بیان کیا گیا کہ اللہ جل وعلا قیامت میں ان لوگوں کو عذاب دے گا جنہوں نے دنیا میں دوسروں کو عذاب دیا
حدیث نمبر: 5612
أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عُبَيْدِ اللَّهِ الْكَلاعِيُّ ، قَالَ : حَدَّثَنَا كَثِيرُ بْنُ عُبَيْدٍ ، قَالَ : حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ حَرْبٍ ، عَنِ الزُّبَيْدِيِّ ، عَنِ الزُّهْرِيِّ ، عَنْ عُرْوَةَ ، أَنَّ هِشَامَ بْنَ حَكِيمِ بْنِ حِزَامٍ ، وَجَدَ عِيَاضَ بْنَ غَنْمٍ وَهُوَ عَلَى حِمْصَ ، شَمَّسَ نَاسًا مِنَ النَّبَطِ فِي أَخْذِ الْجِزْيَةِ ، فَقَالَ هِشَامُ بْنُ حَكِيمٍ : مَا هَذَا يَا عِيَاضُ ؟ فَإِنِّي سمعت رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، يَقُولُ : " إِنَّ اللَّهَ يُعَذِّبُ الَّذِينَ يُعَذِّبُونَ النَّاسَ فِي الدُّنْيَا " .
عروہ بیان کرتے ہیں: ہشام بن حکیم نے عیاض بن غنم کو پایا وہ حمص کے گورنر تھے۔ انہوں نے جزیہ کی وصولی کے لئے کچھ لوگوں کو دھوپ میں کھڑا کیا ہوا تھا تو ہشام بن حکیم نے کہا: اے عیاض! یہ کیا ہے؟ میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ بات ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ” بے شک اللہ تعالیٰ ان لوگوں کو (قیامت کے دن) عذاب دے گا جو دنیا میں لوگوں کو عذاب دیتے ہیں۔ “