کتب حدیث ›
صحیح ابن حبان › ابواب
› باب: - باب اس اجازت کا کہ انسان اپنے بیٹے اور پوتے کے ساتھ کھیل سکتا ہے۔
حدیث نمبر: 5596
أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْحَاقَ بْنِ إِبْرَاهِيمَ مَوْلَى ثَقِيفٍ ، قَالَ : حَدَّثَنَا وَهْبُ بْنُ بَقِيَّةَ ، قَالَ : أَخْبَرَنَا خَالِدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَمْرٍو ، عَنْ أَبِي سَلَمَةَ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، قَالَ : كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يُدْلِعُ لِسَانَهُ لِلْحُسَيْنِ ، فَيَرَى الصَّبِيُّ حُمْرَةَ لِسَانِهِ ، فَيَهَشُّ إِلَيْهِ ، فَقَالَ لَهُ عُيَيْنَةُ بْنُ حِصْنِ بْنِ بَدْرٍ : أَلا أَرَى تَصْنَعُ هَذَا بِهَذَا ، وَاللَّهِ لَيَكُونُ لِيَ الابْنُ قَدْ خَرَجَ وَجْهُهُ وَمَا قَبَّلْتُهُ قَطُّ ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " مَنْ لا يَرْحَمُ ، لا يُرْحَمُ " .
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سیدنا امام حسین رضی اللہ عنہ کو اپنی زبان باہر نکال کر دکھاتے تھے وہ بچہ جب آپ کی زبان کی سرخی دیکھتا تو خوش ہوتا عیینہ بن حصن نے آپ کی خدمت میں عرض کی مجھے یہ اندازہ نہیں تھا کہ آپ اس کے ساتھ یہ طرز عمل کر رہے ہوں گے۔ اللہ کی قسم! میرا بھی بیٹا ہے لیکن میں نے اسے کبھی بوسہ نہیں دیا۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جو رحم نہیں کرتا اس پر رحم نہیں کیا جاتا۔