کتب حدیثصحیح ابن حبانابوابباب: - باب اس حکم کا کہ جو شخص کسی عورت کو دیکھ کر متاثر ہو، وہ فوراً اپنی بیوی کے پاس جائے۔
حدیث نمبر: 5572
أَخْبَرَنَا عُمَرُ بْنُ مُحَمَّدٍ الْهَمَذَانِيُّ ، قَالَ : حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ ، قَالَ : حَدَّثَنَا عَبْدُ الأَعْلَى بْنُ عَبْدِ الأَعْلَى ، قَالَ : حَدَّثَنَا هِشَامُ بْنُ أَبِي عَبْدِ اللَّهِ ، عَنْ أَبِي الزُّبَيْرِ ، عَنْ جَابِرٍ ، أَنّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ رَأَى امْرَأَةً ، فَدَخَلَ عَلَى زَيْنَبَ ، فَقَضَى حَاجَتَهُ وَخَرَجَ ، وَقَالَ : " إِنَّ الْمَرْأَةَ إِذَا أَقْبَلَتْ ، أَقْبَلَتْ فِي صُورَةِ شَيْطَانٍ ، فَإِذَا رَأَى أَحَدُكُمُ امْرَأَةً أَعْجَبَتْهُ ، فَلْيَأْتِ أَهْلَهُ ، فَإِنَّ مَعَهَا مِثْلَ الَّذِي مَعَهَا " .
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک خاتون کو دیکھا (وہ آپ کو اچھی لگی) آپ سیدہ زینب رضی اللہ عنہا کے ہاں تشریف لائے آپ نے اپنی خواہش کو پورا کیا پھر آپ (گھر سے باہر) تشریف لائے اور ارشاد فرمایا: عورت جب آتی ہے تو شیطان کی شکل میں آتی ہے۔ جب کوئی شخص کسی عورت کو دیکھے اسے اچھی لگی تو اسے اپنی بیوی کے پاس جانا چاہئے کیونکہ اس کی بیوی کے پاس بھی وہی کچھ ہوتا ہے جو اس عورت کے پاس ہے۔
حوالہ حدیث صحیح ابن حبان / كتاب الحظر والإباحة / حدیث: 5572
درجۂ حدیث محدثین: فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني صحيح - «الصحيحة» (235): م. فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط إسناده صحيح
تخریج حدیث «رقم طبعة با وزير 5546»