کتب حدیث ›
صحیح ابن حبان › ابواب
› باب: - باب اس خبر کا کہ قیامت کے دن یتیموں کا مال کھانے والوں کو کس عذاب میں مبتلا کیا جائے گا۔
حدیث نمبر: 5566
أَخْبَرَنَا أَحْمَدُ بْنُ عَلِيِّ بْنِ الْمُثَنَّى ، حَدَّثَنَا عُقْبَةُ بْنُ مُكْرَمٍ ، حَدَّثَنَا يُونُسُ بْنُ بُكَيْرٍ ، حَدَّثَنَا زِيَادُ بْنُ الْمُنْذِرِ ، عَنْ نَافِعِ بْنِ الْحَارِثِ ، عَنْ أَبِي بَرْزَةَ ، أَنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، قَالَ : " يُبْعَثُ يَوْمَ الْقِيَامَةِ قَوْمٌ مِنْ قُبُورِهِمْ تَأَجَّجُ أَفْوَاهُهُمْ نَارًا ، فَقِيلَ : مَنْ هُمْ يَا رَسُولَ اللَّهِ ؟ قَالَ : أَلَمْ تَرَ اللَّهَ يَقُولُ : إِنَّ الَّذِينَ يَأْكُلُونَ أَمْوَالَ الْيَتَامَى ظُلْمًا إِنَّمَا يَأْكُلُونَ فِي بُطُونِهِمْ نَارًا سورة النساء آية 10 " .
سیدنا ابوبرزه رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ” قیامت کے دن کچھ لوگوں کو ان کی قبروں سے زندہ کیا جائے گا۔ ان کے منہ سے آگ نکل رہی ہو گی۔ عرض کی گئی یا رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وسلم)! یہ کون لوگ ہوں گے۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم نے غور نہیں کیا۔ اللہ تعالیٰ نے ارشاد فرمایا ہے: ” بے شک وہ لوگ جو یتیموں کا مال ظلم کے طور پر کھا لیتے ہیں وہ اپنے پیٹوں میں آگ بھرتے ہیں۔ “