کتب حدیث ›
صحیح ابن حبان › ابواب
› باب: - باب اس خبر کا کہ اللہ جل جلالہ نے مسلمانوں پر بعض معروف چیزیں حرام قرار دی ہیں۔
حدیث نمبر: 5555
أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدٍ الأَزْدِيُّ ، قَالَ : حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ ، قَالَ : حَدَّثَنَا جَرِيرٌ ، عَنْ مَنْصُورٍ ، عَنِ الشَّعْبِيِّ ، عَنْ وَرَّادٍ مَوْلَى الْمُغِيرَةِ ، عَنِ الْمُغِيرَةِ بْنِ شُعْبَةَ ، أَنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، قَالَ : " إِنَّ اللَّهَ حَرَّمَ عَلَيْكُمْ عُقُوقَ الأُمَّهَاتِ ، وَوَأْدَ الْبَنَاتِ ، وَمَنَعَ وَهَاتِ ، وَكَرِهَ لَكُمْ ثَلاثًا : قِيلَ وَقَالَ ، وَكَثْرَةَ السُّؤَالِ ، وَإِضَاعَةَ الْمَالِ " .
سیدنا مغیرہ بن شعبہ رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ” بے شک اللہ تعالیٰ نے ماؤں کی نافرمانی، بیٹیوں کو زندہ گاڑنے دوسروں کا حق ادا نہ کرنے اور ان کا حق مارنے کو تمہارے لئے حرام قرار دیا ہے اور اس نے تین چیزوں کو تمہارے لئے ناپسندیدہ قرار دیا ہے۔ (فضول) بحث کرنا بکثرت (غیر ضروری) سوال کرنا (یا ضرورت کے بغیر) مانگنا اور مال کو ضائع کرنا۔ “