کتب حدیثصحیح ابن حبانابوابباب: سونے کے آداب کا بیان - بیان کیا گیا کہ انسان سونے سے پہلے اللہ کا ذکر کرے
حدیث نمبر: 5539
أَخْبَرَنَا أَبُو يَعْلَى ، قَالَ : حَدَّثَنَا أَبُو خَيْثَمَةَ ، قَالَ : حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ سَعِيدٍ ، قَالَ : حَدَّثَنَا سُفْيَانُ ، عَنْ عَبْدِ الْمَلِكِ بْنِ عُمَيْرٍ ، عَنْ رِبْعِيِّ بْنِ حِرَاشٍ ، عَنْ حُذَيْفَةَ ، قَالَ : كَانَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ " إِذَا أَوَى إِلَى فِرَاشِهِ ، قَالَ : اللَّهُمَّ بِاسْمِكَ أَمُوتُ وَأَحْيَا ، وَإِذَا اسْتَيْقَظَ قَالَ : الْحَمْدُ لِلَّهِ الَّذِي أَحْيَانَا بَعْدَمَا أَمَاتَنَا ، وَإِلَيْهِ النُّشُورُ " .
سیدنا حذیفہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم جب بستر پر جاتے تھے تو آپ یہ پڑھتے تھے۔ ” اے اللہ! میں تیرے اسم سے برکت حاصل کرتے ہوئے مرتا ہوں (یعنی سوتا ہوں) اور زندہ ہوں گا (یعنی بیدار ہوں گا) “ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم جب بیدار ہوتے تھے تو یہ پڑھتے تھے۔ ” ہر طرح کی حمد اس اللہ کے لئے مخصوص ہے جس نے ہمیں موت (یعنی نیند) دینے کے بعد زندگی (یعنی بیداری) دی اور اس کی بارگاہ میں دوبارہ زندہ ہونا ہے۔ “
حوالہ حدیث صحیح ابن حبان / كتاب الزينة والتطييب / حدیث: 5539
درجۂ حدیث محدثین: فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني صحيح - «الصحيحة» (2754): خ، ومضى (5507). تنبيه!! رقم (5507) = (5532) من «طبعة المؤسسة». - مدخل بيانات الشاملة -. فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط إسناده صحيح على شرط الشيخين
تخریج حدیث «رقم طبعة با وزير 5514»