کتب حدیث ›
صحیح ابن حبان › ابواب
› باب: سونے کے آداب کا بیان - بیان کیا گیا کہ انسان سونے سے پہلے اللہ کا شکر ادا کرے کہ اس نے کفایت اور پناہ دی
حدیث نمبر: 5538
أَخْبَرَنَا الْحَسَنُ بْنُ سُفْيَانَ ، قَالَ : حَدَّثَنَا مَحْمُودُ بْنُ غَيْلانَ ، قَالَ : حَدَّثَنَا عَبْدُ الصَّمَدِ بْنُ عَبْدِ الْوَارِثِ ، قَالَ : حَدَّثَنَا أَبِي ، قَالَ : حَدَّثَنَا الْحُسَيْنُ الْمُعَلِّمُ ، قَالَ : حَدَّثَنَا ابْنُ بُرَيْدَةَ ، قَالَ : حَدَّثَنِي ابْنُ عُمَرَ ، أَنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، كَانَ يَقُولُ إِذَا تَبَوَّأَ مَضْجَعَهُ : " الْحَمْدُ لِلَّهِ الَّذِي كَفَانِي وَآوَانِي وَسَقَانِي ، الْحَمْدُ لِلَّهِ الَّذِي مَنَّ عَلَيَّ فَأَفْضَلَ ، الْحَمْدُ لِلَّهِ الَّذِي أَعْطَانِي فَأَجْزَلَ ، الْحَمْدُ لِلَّهِ عَلَى كُلِّ حَالٍ ، اللَّهُمَّ رَبَّ كُلِّ شَيْءٍ ، وَمَالِكَ كُلِّ شَيْءٍ ، وَإِلَهَ كُلِّ شَيْءٍ ، لَكَ كُلُّ شَيْءٍ ، أَعُوذُ بِكَ مِنَ النَّارِ " .
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم جب بستر پر لیٹتے تھے تو یہ پڑھتے تھے: ” ہر طرح کی حمد اللہ تعالیٰ کے لئے مخصوص ہے جس نے میری ضروریات کی کفایت کی مجھے پناہ دی اور مجھے سیراب کیا ہر طرح کی حمد اس اللہ کے لئے مخصوص ہے جس نے مجھ پر احسان کرتے ہوئے اپنا فضل کیا ہر طرح کی حمد اس اللہ کے لئے مخصوص ہے جس نے مجھے عطا کرتے ہوئے بہترین عطا کیا ہر طرح کی حمد اللہ تعالیٰ کے لئے مخصوص ہے جو ہر حالت میں ہو اے اللہ! اے ہر چیز کے پروردگار اے ہر چیز کے مالک اے ہر چیز کے معبود ہر چیز تیری ملکیت ہے میں جہنم سے تیری پناہ مانگتا ہوں۔ “