کتب حدیث ›
صحیح ابن حبان › ابواب
› باب: سونے کے آداب کا بیان - بیان کیا گیا کہ انسان رات کو جاگتے وقت اللہ کی تسبیح کیسے کرے
حدیث نمبر: 5530
أَخْبَرَنَا الْحَسَنُ بْنُ سُفْيَانَ ، قَالَ : حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ سَيَّارٍ ، قَالَ : حَدَّثَنَا يُوسُفُ بْنُ عَدِيٍّ ، قَالَ : حَدَّثَنَا عَثَّامُ بْنُ عَلِيٍّ ، عَنْ هِشَامِ بْنِ عُرْوَةَ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ عَائِشَةَ ، قَالَتْ : كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِذَا تَضَوَّرَ مِنَ اللَّيْلِ ، قَالَ : " لا إِلَهَ إِلا اللَّهُ الْوَاحِدُ الْقَهَّارُ ، رَبُّ السَّمَاوَاتِ وَالأَرْضِ وَمَا بَيْنَهُمَا الْعَزِيزُ الْغَفَّارُ " .
سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم جب رات کے وقت بیدار ہوتے تھے تو یہ پڑھتے تھے۔ ” اللہ تعالیٰ کے علاوہ اور کوئی معبود نہیں ہے وہ ایک ہے وہ غلبے والا ہے وہ آسمان و زمین اور اس کے درمیان موجود تمام چیزوں کا پروردگار ہے۔ وہ غالب ہے اور مغفرت کرنے والا ہے۔ “