کتب حدیث ›
صحیح ابن حبان › ابواب
› باب: سونے کے آداب کا بیان - بیان کیا گیا کہ فویسقة شیطان کے حکم سے اہل گھر پر نقصان پہنچاتی ہے
حدیث نمبر: 5519
أَخْبَرَنَا الْحَسَنُ بْنُ سُفْيَانَ ، قَالَ : حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ آدَمَ الْجُرْجَانِيُّ غُنْدَرٌ ، قَالَ : حَدَّثَنَا عَمْرُو بْنُ حَمَّادِ بْنِ طَلْحَةَ ، قَالَ : حَدَّثَنَا أَسْبَاطٌ ، عَنْ سِمَاكٍ ، عَنْ عِكْرِمَةَ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، قَالَ : جَاءَتْ فَأَرَةٌ ، فَأَخَذَتْ تَجُرُّ الْفَتِيلَةَ ، فَذَهَبَتِ الْجَارِيَةُ تَزْجُرُهَا ، فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " دَعِيهَا ، قَالَ : فَجَاءَتْ بِهَا ، فَأَلْقَتْهَا بَيْنَ يَدَيْ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَلَى الْخُمْرَةِ الَّتِي كَانَ عَلَيْهَا قَاعِدًا ، فَأَحْرَقَتْ مِنْهَا مِثْلَ مَوْضِعِ دِرْهَمٍ ، فَقَالَ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : إِذَا نِمْتُمْ ، فَأَطْفِئُوا سُرُجَكُمْ ، فَإِنَّ الشَّيْطَانَ يَدُلُّ مِثْلَ هَذِهِ عَلَى هَذَا فَتُحْرِقُكُمْ " .
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: ایک چوہیا آئی۔ اس نے (چراغ کی) بتی کو کھینچنا شروع کیا۔ ایک کنیز اسے بھگانے کی کوشش کرنے لگی تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اسے کرنے دو وہ چوہیا اس بتی کو لے کر آئی اور اسے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے سامنے چٹائی پر رکھ دیا جس پر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم تشریف فرما تھے۔ اس کے ذریعے اس چٹائی کا ایک درہم جتنا حصہ جل گیا تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: جب تم سونے لگو تو چراغوں کو بجھا دو کیونکہ شیطان اس طرح کے (جانوروں کی) رہنمائی اس طرح کے کاموں پر کرتا ہے تو وہ تمہیں جلا دیتے ہیں۔