کتب حدیث ›
صحیح ابن حبان › ابواب
› باب: - باب اس بیان کا کہ یہ نام (زور) خود رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے رکھا۔
حدیث نمبر: 5511
أَخْبَرَنَا عُمَرُ بْنُ مُحَمَّدٍ الْهَمْدَانِيُّ ، قَالَ : حَدَّثَنَا بُنْدَارٌ ، قَالَ : حَدَّثَنَا مُحَمَّدٌ ، قَالَ : حَدَّثَنَا شُعْبَةُ ، عَنْ عَمْرِو بْنِ مُرَّةَ ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ الْمُسَيِّبِ ، قَالَ : قَدِمَ مُعَاوِيَةُ الْمَدِينَةَ ، فَخَطَبَنَا ، وَأَخْرَجَ كُبَّةً مِنْ شَعْرٍ ، وَقَالَ : " مَا كُنْتُ أَرَى أَحَدًا يَفْعَلُهُ ، إِلا الْيَهُودَ ، إِنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بَلَغَهُ ، فَسَمَّاهُ الزُّورُ " .
سعید بن مسیب بیان کرتے ہیں: سیدنا معاویہ رضی اللہ عنہ مدینہ منورہ آئے ہمیں خطبہ دیا۔ انہوں نے نقلی بالوں کا گچھا نکالا اور بولے: میرا یہ خیال ہے یہ عمل صرف یہودی کرتے ہیں۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو اس بارے میں اطلاع ملی تھی، تو آپ نے اسے دھوکہ دہی کا نام دیا تھا۔