کتب حدیث ›
صحیح ابن حبان › ابواب
› باب: - باب اس روایت کا ذکر جو ان دونوں خبروں کے درمیان فیصلہ کرتی ہے۔
حدیث نمبر: 5494
أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْحَاقَ بْنِ إِبْرَاهِيمَ مَوْلَى ثَقِيفٍ ، قَالَ : حَدَّثَنَا الْوَلِيدُ بْنُ شُجَاعٍ ، قَالَ : حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ مُسْهِرٍ ، عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ ، عَنْ نَافِعٍ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ، قَالَ : اتَّخَذَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ خَاتَمًا مِنْ ذَهَبٍ ، فَاتَّخَذَ النَّاسُ خَوَاتِيمَ الذَّهَبِ ، فَأَلْقَاهُ مِنْ يَدِهِ ، وَقَالَ : " لا أَلْبَسُهُ أَبَدًا ، وَاتَّخَذَ خَاتَمًا مِنْ وَرَقٍ ، فَجَعَلَ فَصَّهُ مِمَّا يَلِي كَفَّهُ ، وَنَقَشَ فِيهِ : مُحَمَّدٌ رَسُولُ اللَّهِ ، فَلَمْ يَزَلْ فِي يَدِهِ حَتَّى قُبِضَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ " .
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے سونے کی انگوٹھی بنوائی۔ لوگوں نے بھی سونے کی انگوٹھیاں بنوا لیں پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے اپنے ہاتھ سے اتار دیا۔ آپ نے ارشاد فرمایا: اب میں اسے کبھی نہیں پہنوں گا، پھر آپ نے چاندی کی انگوٹھی بنوائی۔ آپ اس کا نگینہ ہتھیلی کی سمت میں رکھتے تھے۔ آپ نے اس میں لفظ ” محمد رسول اللہ“، نقش کروایا تھا۔ یہ انگوٹھی آپ کے دست اقدس میں رہی، یہاں تک کہ آپ کا وصال ہو گیا۔