کتب حدیث ›
صحیح ابن حبان › ابواب
› باب: - باب اس وعید کا کہ انسان اپنے اہل و عیال کو زیورات اور ریشم میں حد سے زیادہ نہ ڈبو دے۔
حدیث نمبر: 5486
أَخْبَرَنَا ابْنُ سَلْمٍ ، قَالَ : حَدَّثَنَا حَرْمَلَةُ بْنُ يَحْيَى ، قَالَ : حَدَّثَنَا ابْنُ وَهْبٍ ، قَالَ : أَخْبَرَنِي عَمْرُو بْنُ الْحَارِثِ ، أَنَّ أَبَا عُشَّانَةَ الْمَعَافِرِيَّ ، حَدَّثَهُ أَنَّهُ سَمِعَ عُقْبَةَ بْنَ عَامِرٍ الْجُهَنِيَّ ، أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانَ يَمْنَعُ أَهْلَهُ الْحِلْيَةَ وَالْحَرِيرَ ، وَيَقُولُ : " إِنْ كُنْتُمْ تُحِبُّونَ حِلْيَةَ الْجَنَّةِ وَحَرِيرَهَا ، فَلا تَلْبَسُوهَا فِي الدُّنْيَا " ، قَالَ الشَّيْخُ : أَبُو عُشَّانَةَ : اسْمُهُ حَيُّ بْنُ يُومِنَ .
سیدنا عقبہ بن عامر جہنی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے گھر والوں کو زیور اور ریشم استعمال کرنے سے منع کیا تھا۔ آپ یہ فرماتے تھے: اگر تم جنت کے زیور کو اور اس کے ریشم کو پسند کرتے ہو تو اسے دنیا میں نہ پہنو۔
شیخ (یعنی امام ابن حبان رحمہ اللہ) فرماتے ہیں ابوعشانہ نامی راوی کا حی بن یومن ہے۔
شیخ (یعنی امام ابن حبان رحمہ اللہ) فرماتے ہیں ابوعشانہ نامی راوی کا حی بن یومن ہے۔