کتب حدیث ›
صحیح ابن حبان › ابواب
› باب: - اس باب میں ذکر ہے کہ بالوں کو کچھ اشیاء سے رنگنے کی اجازت ہے۔
حدیث نمبر: 5469
أَخْبَرَنَا ابْنُ سَلْمٍ ، قَالَ : حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ إِبْرَاهِيمَ ، قَالَ : حَدَّثَنَا الْوَلِيدُ بْنُ مُسْلِمٍ ، قَالَ : حَدَّثَنَا الأَوْزَاعِيُّ ، قَالَ : حَدَّثَنَا أَبُو عُبَيْدٍ ، عَنْ عُقْبَةَ بْنِ وَسَّاجٍ ، قَالَ : حَدَّثَنِي أَنَسُ بْنُ مَالِكٍ ، قَالَ : " قَدِمَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ الْمَدِينَةَ ، وَكَانَ أَسَنَّ أَصْحَابِهِ أَبُو بَكْرٍ ، فَغَلَّفَهَا بِالْحِنَّاءِ وَالْكَتَمِ ، حَتَّى قَنَأَ لَوْنُهَا سَوَادًا ، فَلَمَّا أَصْبَحْتُ غَدَوْتُ ، فَقُلْتُ : قَنَأَ لَوْنُهَا سَوَادًا ، قَالَ : لَمْ أَقُلْ سَوَادًا " .
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم مدینہ منورہ تشریف لائے آپ کے ساتھیوں میں سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ سب سے زیادہ عمر رسیدہ تھے وہ مہندی اور کتم (نامی بوٹی) ملا کر خضاب لگاتے تھے یہاں تک کہ (ان کے بالوں کا رنگ) سیاہ ہو چکا تھا۔ راوی کہتے ہیں: اگلی مرتبہ جب میں ان کے پاس گیا تو میں نے کہا: (روایت میں یہ الفاظ ہیں:) ان کا رنگ سیاہ ہونے کے قریب تھا تو (راوی استاد) نے کہا: میں نے یہ نہیں کہا: سیاہ۔