حدیث نمبر: 5462
أَخْبَرَنَا أَبُو خَلِيفَةَ ، قَالَ : حَدَّثَنَا أَبُو الْوَلِيدِ الطَّيَالِسِيُّ ، قَالَ : حَدَّثَنَا أَبُو الأَشْهَبِ ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ طَرَفَةَ ، عَنْ عَرْفَجَةَ بْنِ أَسْعَدَ جَدِّهِ ، أَنَّهُ أُصِيبَ أَنْفُهُ يَوْمَ الْكِلابِ ، فَاتَّخَذَ أَنْفًا مِنْ وَرِقٍ ، فَأَنْتَنَ عَلَيْهِ ، " فَأَمَرَهُ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنْ يَتَّخِذَ أَنْفًا مِنْ ذَهَبٍ " .
عرفجہ بن اسعد اپنے دادا کے بارے میں یہ بات نقل کرتے ہیں: جنگ کلاب کے دن ان کی ناک ضائع ہو گئی تو انہوں نے چاندی کی ناک بنوائی۔ اس میں سے بو آنے لگی تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ ہدایت کی کہ وہ سونے کی ناک بنوا لیں۔