کتب حدیث ›
صحیح ابن حبان › ابواب
› باب: - اس باب میں ذکر ہے کہ اگر کسی کا جوتا ٹوٹ جائے تو صرف ایک پہنے رہنے سے اجتناب کرے۔
حدیث نمبر: 5460
أَخْبَرَنَا عُمَرُ بْنُ سَعِيدِ بْنِ سِنَانٍ ، قَالَ : أَخْبَرَنَا أَحْمَدُ بْنُ أَبِي بَكْرٍ ، عَنْ مَالِكٍ ، عَنْ أَبِي الزِّنَادِ ، عَنِ الأَعْرَجِ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، أَنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، قَالَ : " لا يَمْشِ أَحَدُكُمْ فِي نَعْلٍ وَاحِدَةٍ ، لِيَنْعَلْهُمَا جَمِيعًا ، أَوْ لِيَخْلَعْهُمَا جَمِيعًا " .
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ” کوئی شخص ایک جوتا پہن کر نہ چلے یا دونوں جوتے پہن لے یا دونوں جوتے اتار دے۔ “
حدیث نمبر: 5461
أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَلِيِّ بْنِ الْحُسَيْنِ الْمَسَاحِيُّ ، قَالَ : حَدَّثَنَا أَبُو عَمَّارٍ الْحُسَيْنُ بْنُ حُرَيْثٍ ، قَالَ : حَدَّثَنَا الْفَضْلُ بْنُ مُوسَى ، عَنْ شَرِيكٍ ، عَنْ شُعْبَةَ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ زِيَادٍ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، أَنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، قَالَ : " أَحْفِهِمَا جَمِيعًا ، أَوِ انْعَلْهُمَا جَمِيعًا ، وَإِذَا لَبِسْتَ فَابْدَأْ بِالْيُمْنَى ، وَإِذَا خَلَعْتَ ، فَابْدَأْ بِالْيُسْرَى " ، قَالَ أَبُو حَاتِمٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ : قَوْلُهُ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ " أَحْفِهِمَا جَمِيعًا أَوِ انْعَلْهُمَا جَمِيعًا " : أَمْرُ نَدْبٍ وَإِرْشَادٍ ، قَصَدَ بِهِمَا الزَّجْرَ عَنِ الْمَشْيِ فِي نَعْلٍ وَاحِدَةٍ ، أَوْ خُفٍّ وَاحِدَةٍ .
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ” یا، تو ان دونوں کو اتار دو یا ان دونوں کو پہن لو اور جب تم جوتا پہنو تو پہلے دائیں طرف والا پہنو اور جب اتارو تو پہلے بائیں طرف والا اتارو۔ “
(امام ابن حبان رحمہ اللہ فرماتے ہیں:) نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان: ” تم ان دونوں کو اتار دو یا ان دونوں کو پہن لو۔ “ یہ امر استحاب ور رہنمائی کے طور پر ہے اور اس کے ذریعے مراد یہ ہے: ایک جوتا یا ایک موزہ پہن کر چلنے سے منع کیا جائے۔
(امام ابن حبان رحمہ اللہ فرماتے ہیں:) نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان: ” تم ان دونوں کو اتار دو یا ان دونوں کو پہن لو۔ “ یہ امر استحاب ور رہنمائی کے طور پر ہے اور اس کے ذریعے مراد یہ ہے: ایک جوتا یا ایک موزہ پہن کر چلنے سے منع کیا جائے۔