کتب حدیث ›
صحیح ابن حبان › ابواب
› باب: - اس باب میں ذکر ہے کہ جو مرد دنیا میں ہر حال میں ریشم پہنتا ہے، اس کے لیے جنت میں پہننا حرام ہوگا۔
حدیث نمبر: 5436
أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ سَلْمٍ ، قَالَ : حَدَّثَنَا حَرْمَلَةُ بْنُ يَحْيَى ، قَالَ : حَدَّثَنَا ابْنُ وَهْبٍ ، قَالَ : أَخْبَرَنِي عَمْرُو بْنُ الْحَارِثِ ، أَنَّ هِشَامَ بْنَ أَبِي رُقَيَّةَ ، حَدَّثَهُ ، قَالَ : سَمِعْتُ مَسْلَمَةَ بْنَ مَخْلَدٍ ، وَهُوَ عَلَى الْمِنْبَرِ يَخْطُبُ النَّاسَ ، يَقُولُ : أَيُّهَا النَّاسُ ، أَمَا لَكُمْ فِي الْعَصْبِ وَالْكَتَّانِ مَا يُغْنِيكُمْ عَنِ الْحَرِيرِ ، وَهَذَا رَجُلٌ يُخْبِرُ عَنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، قُمْ يَا عُقْبَةُ ، فَقَامَ عُقْبَةُ بْنُ عَامِرٍ ، وَأَنَا أَسْمَعُ ، فَقَالَ : إِنِّي سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، يَقُولُ : " مَنْ كَذَبَ عَلَيَّ ، مُتَعَمِّدًا ، فَلْيَتَبَوَّأْ مَقْعَدَهُ مِنَ النَّارِ " . وَأَشْهَدُ أَنِّي وَأَشْهَدُ أَنِّي سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، يَقُولُ : " مَنْ لَبِسَ الْحَرِيرَ ، حُرِمَهُ أَنْ يَلْبَسْهُ فِي الآخِرَةِ " .
ہشام بن ابورقیہ بیان کرتے ہیں: میں نے سیدنا مسلمہ بن مخلد رضی اللہ عنہ کو منبر پر لوگوں کو خطبہ دیتے ہوئے یہ بیان کرتے ہوئے سنا: اے لوگو! کیا تمہارے لئے عصب اور کتان میں وہ چیز نہیں ہے، جو تمہیں ریشم سے بے نیاز کر دے ان صاحب نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے حوالے سے حدیث بیان کی ہے: اے عقبہ! آپ کھڑے ہو جائیں، تو سیدنا عقبہ بن عامر رضی اللہ عنہ کھڑے ہوئے (راوی کہتے ہیں:) میں سن رہا تھا انہوں نے بتایا: میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ بات ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ” جو شخص جان بوجھ کر میری طرف کوئی جھوٹی بات منسوب کرے وہ جہنم میں اپنے مخصوص ٹھکانے تک پہنچنے کے لئے تیار رہے۔ “ اور میں اس بات کی گواہی دیتا ہوں میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ بات ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ” جو شخص ریشم پہنے گا اس کے لئے یہ بات حرام قرار دی گئی ہے وہ آخرت میں اسے پہنے۔ “