کتب حدیث ›
صحیح ابن حبان › ابواب
› باب: مہمان نوازی کا بیان - یہ اجازت کہ دعوت پر آنے والا مہمان دوسرے کو ساتھ لے سکتا ہے اگر میزبان کو اعتراض نہ ہو
حدیث نمبر: 5301
أَخْبَرَنَا الْحَسَنُ بْنُ سُفْيَانَ ، قَالَ : حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ سَلامٍ الْجُمَحِيُّ ، قَالَ : حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ ، عَنْ ثَابِتٍ ، عَنْ أَنَسٍ ، " أَنَّ رَجُلاً فَارِسِيًّا كَانَ جَارًا لِلنَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، وَكَانَتْ مَرَقَتُهُ أَطْيَبَ شَيْءٍ رِيحًا ، فَصَنَعَ طَعَامًا ، ثُمَّ أَتَى النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، فَأَوْمَأَ إِلَيْهِ أَنْ تَعَالَ ، وَعَائِشَةُ إِلَى جَنْبِهِ ، فَقَالَ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " وَهَذِهِ مَعِي ، وَأَشَارَ إِلَى عَائِشَةَ ، فَقَالَ : لا ، قَالَ : ثُمَّ أَشَارَ إِلَيْهِ ، فَقَالَ : وَهَذِهِ مَعِي ، قَالَ : لا ، ثُمَّ أَشَارَ إِلَيْهِ الثَّالِثَةَ ، فَقَالَ : وَهَذِهِ مَعِي ، وَأَشَارَ إِلَى عَائِشَةَ ، قَالَ : نَعَمْ " .
سیدنا انس بیان رضی اللہ عنہ کرتے ہیں: ایک فارسی نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا پڑوسی تھا۔ اس کا شوربا انتہائی خوشبودار ہوتا تھا۔ اس نے کھانا تیار کیا پھر وہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا اور آپ کو اشارہ کیا کہ آپ تشریف لے آئیں۔ سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا اس وقت نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس موجود تھیں۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت کیا: یہ بھی میرے ساتھ آئے؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کی طرف اشارہ کیا تو اس نے جواب دیا: جی نہیں پھر اس نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف اشارہ کیا تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: یہ میرے ساتھ ہے اس نے پھر عرض کی جی نہیں بھر اس نے تیسری مرتبہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو اشارہ کیا تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: یہ میرے ساتھ ہے۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کی طرف اشارہ کیا تھا تو اس نے کہا: ٹھیک ہے (یعنی یہ بھی تشریف لے آئیں)