کتب حدیثصحیح ابن حبانابوابباب: مہمان نوازی کا بیان - یہ حکم کہ اگر کسی دعوت پر دوسرے کے ساتھ آئے تو گھر کے مالک سے اجازت لے
حدیث نمبر: 5300
أَخْبَرَنَا أَحْمَدُ بْنُ عَلِيِّ بْنِ الْمُثَنَّى ، قَالَ : حَدَّثَنَا أَبُو خَيْثَمَةَ ، قَالَ : حَدَّثَنَا جَرِيرٌ ، وَأَبُو مُعَاوِيَةَ ، عَنِ الأَعْمَشِ ، عَنْ أَبِي وَائِلٍ ، عَنْ أَبِي مَسْعُودٍ ، قَالَ : كَانَ رَجُلٌ مِنَ الأَنْصَارِ يُقَالُ لَهُ : أَبُو شُعَيْبٍ ، وَكَانَ لَهُ غُلامٌ لَحَّامٌ ، فَرَأَى رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، فَعَرَفَ فِي وَجْهِهِ الْجُوعَ ، فَقَالَ لِغُلامِهِ : اصْنَعْ لَنَا طَعَامًا لِخَمْسَةٍ ، فَإِنِّي أُرِيدُ أَنْ أَدْعُوَ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ خَامِسَ خَمْسَةٍ ، قَالَ : فَصَنَعَ ، ثُمَّ جَاءَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ خَامِسَ خَمْسَةٍ ، وَتَبِعَهُمْ رَجُلٌ ، فَلَمَّا بَلَغَ الْبَابَ ، قَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " إِنَّ هَذَا تَبِعَنَا ، فَإِنْ شِئْتَ أَنْ تَأْذَنَ لَهُ ، وَإِنْ شِئْتَ رَجَعَ " ، قَالَ : بَلْ آذَنُ لَهُ يَا رَسُولَ اللَّهِ .
سیدنا ابومسعود رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: انصار سے تعلق رکھنے والا ایک شخص جس کا نام ابوشعیب تھا۔ اس کا ایک غلام تھا جو گوشت بنایا کرتا تھا۔ اس نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو دیکھا تو اسے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے چہرے پر بھوک محسوس ہوئی۔ اس نے اپنے غلام سے کہا: تم ہمارے پانچ آدمیوں کے لئے کھانا تیار کرو میں یہ چاہتا ہوں کہ میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سمیت پانچ آدمیوں کی دعوت کروں۔ راوی کہتے ہیں: اس شخص نے کھانا تیار کیا پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم پانچ آدمیوں سمیت تشریف لائے۔ ایک اور شخص بھی آپ کے پیچھے آ گیا جب نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم دروازے پر پہنچے تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: یہ شخص ہمارے پیچھے آ گیا ہے اگر تم چاہو تو تم اسے اجازت دو اور اگر چاہو تو یہ واپس چلا جائے۔ انہوں نے عرض کی یا رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وسلم)! میں اسے اجازت دیتا ہوں۔
حوالہ حدیث صحیح ابن حبان / كتاب الأطعمة / حدیث: 5300
درجۂ حدیث محدثین: فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني صحيح: ق. فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط إسناده صحيح على شرط الشيخين
تخریج حدیث «رقم طبعة با وزير 5276»