کتب حدیث ›
صحیح ابن حبان › ابواب
› باب: مہمان نوازی کا بیان - یہ بیان کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم جب بسر کے گھر آئے تو اپنی بغل پر سوار تھے
حدیث نمبر: 5298
أَخْبَرَنَا عُمَرُ بْنُ مُحَمَّدٍ الْهَمْدَانِيُّ ، قَالَ : حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ ، قَالَ : حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِي عَدِيٍّ ، عَنْ شُعْبَةَ ، عَنْ يَزِيدَ بْنِ خُمَيْرٍ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ بُسْرٍ ، قَالَ : مَرَّ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِأَبِي وَهُوَ عَلَى بَغْلَةٍ بَيْضَاءَ ، فَأَخَذَ بِلِجَامِهَا ، فَقَالَ : انْزِلْ عِنْدِي يَا رَسُولَ اللَّهِ ، فَنَزَلَ عِنْدَهُ ، قَالَ : فَجَاءَهُمْ بِحَيْسٍ ، فَأَكَلُوهُ ، ثُمَّ جَاءَهُمْ بِتَمْرٍ ، قَالَ : فَجَعَلَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَأْكُلُ وَيَقُولُ بِالنَّوَى هَكَذَا ، وَيُقَلِّبْهُ ، وَضَمَّ شُعْبَةُ أُصْبُعَيْهِ ، ثُمَّ جَاءُوهُ بِشَرَابٍ ، فَشَرِبَ ، ثُمَّ نَاوَلَ الَّذِي عَنْ يَمِينِهِ ، ثُمَّ قَالَ : " اللَّهُمَّ بَارِكْ لَهُمْ فِيمَا رَزَقْتَهُمْ ، وَاغْفِرْ لَهُمْ ، وَارْحَمْهُمْ " .
سیدنا عبداللہ بن بسر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ایک مرتبہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم میرے والد کے پاس سے گزرے آپ اس وقت سفید خچر پر سوار تھے۔ میرے والد نے اس کی لگام پکڑ لی، انہوں نے عرض کی: یا رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وسلم)! آپ میرے ہاں قیام کریں، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم ان کے ہاں ٹھہر گئے راوی بیان کرتے ہیں: وہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حیس لے کر آئے ان لوگوں نے اسے کھا لیا پھر وہ کھجوریں لے کر آئے تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کھجوریں کھانے لگے، اور اس کی گٹھلیوں کو یوں الٹنے لگے۔ یہاں شعبہ نامی راوی نے دو انگلیوں کو ملا کر یہ دکھایا، پھر ان کی خدمت میں مشروب پیش کیا گیا تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے پی لیا پھر آپ نے اپنے دائیں طرف موجود شخص کی طرف اسے بڑھا دیا پھر آپ نے دعا کی۔ ” اے اللہ! جو رزق تو نے انہیں عطا کیا ہے اس میں ان کے لئے برکت رکھ دے ان کی مغفرت کر دے اور ان پر رحم کر دے۔ “