کتب حدیث ›
صحیح ابن حبان › ابواب
› باب: مہمان نوازی کا بیان - یہ اجازت کہ معمولی چیز پر دعوت کا جواب دیا جائے
حدیث نمبر: 5293
أَخْبَرَنَا الْحَسَنُ بْنُ سُفْيَانَ ، حَدَّثَنَا هُدْبَةُ بْنُ خَالِدٍ ، حَدَّثَنَا هَمَّامُ بْنُ يَحْيَى ، حَدَّثَنَا قَتَادَةُ ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ ، أَنَّ خَيَّاطًا بِالْمَدِينَةِ دَعَا رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَلَى خُبْزِ شَعِيرٍ ، وَإِهَالَةٍ سَنِخَةٍ ، وَكَانَ فِيهَا قَرْعٌ ، قَالَ أَنَسٌ : فَكُنْتُ أَرَى النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ " يُعْجِبُهُ الْقَرْعُ ، قَالَ : فَكُنْتُ أُقَدِّمُهُ بَيْنَ يَدَيْهِ ، فَلَمْ يَزَلِ الْقَرْعُ يُعْجِبُنِي مُنْذُ رَأَيْتُهُ يُعْجِبُهُ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ .
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: مدینہ منورہ میں ایک درزی تھا۔ اس نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی دعوت کی جس میں جو کی روٹی تھی اور بھنا ہوا گوشت تھا جس میں کدو ملے ہوئے تھے۔ سیدنا انس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو دیکھا کہ آپ کو کدو پسند آئے تو میں کدو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے آگے کرنے لگا جب سے میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو انہیں پسند کرتے ہوئے دیکھا ہے اس کے بعد میں بھی ہمیشہ کدو کو پسند کرتا ہوں۔