کتب حدیثصحیح ابن حبانابوابباب: مہمان نوازی کا بیان - یہ بیان کہ مہمان کو حق طلب کرنے کا اختیار ہے اگر میزبان نے پورا نہ کیا
حدیث نمبر: 5288
أَخْبَرَنَا الْفَضْلُ بْنُ الْحُبَابِ ، قَالَ : حَدَّثَنَا أَبُو الْوَلِيدِ ، قَالَ : حَدَّثَنَا لَيْثٌ ، عَنْ يَزِيدَ بْنِ أَبِي حَبِيبٍ ، عَنْ أَبِي الْخَيْرِ ، عَنْ عُقْبَةَ بْنِ عَامِرٍ ، أَنَّهُمْ قَالُوا : يَا رَسُولَ اللَّهِ ، نَنْزِلُ بِقَوْمٍ لا يُضَيِّفُونَا ، فَكَيْفَ تَرَى فِي ذَلِكَ ؟ فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " إِنْ نَزَلْتُمْ بِقَوْمٍ ، فَأَمَرُوا لَكُمْ بِمَا يَنْبَغِي لِلضَّيْفِ ، فَاقْبَلُوا ، وَإِنْ لَمْ يَفْعَلُوا ، فَخُذُوا مِنْهُمْ حَقَّ الضَّيْفِ الَّذِي يَنْبَغِي لَهُ " .
سیدنا عقبہ بن عامر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: لوگوں نے عرض کی: یا رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وسلم)! ہم کسی قوم کے ہاں پڑاؤ کرتے ہیں۔ وہ ہماری مہمان نوازی نہیں کرتے تو اس بارے میں آپ کی کیا رائے ہے؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اگر تم کسی قوم کے ہاں پڑاؤ کرو تو اگر وہ تمہارے لئے اس چیز کا حکم دیں جو مہمان کے لئے مناسب ہوتی ہے تو اسے قبول کر لو اور اگر وہ ایسا نہیں کرتے تو تم ان سے مہمان کا وہ حق حاصل کرو جو مہمان کے لئے ہونا چاہئے۔
حوالہ حدیث صحیح ابن حبان / كتاب الأطعمة / حدیث: 5288
درجۂ حدیث محدثین: فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني صحيح - «الإرواء» (8/ 162 / 2524). فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط إسناده صحيح على شرط الشيخين
تخریج حدیث «رقم طبعة با وزير 5264»