کتب حدیث ›
صحیح ابن حبان › ابواب
› باب: مہمان نوازی کا بیان - یہ حکم کہ دودھ دینے والے کو دودھ دوڑانے کے بعد داعی دودھ چھوڑ دے
حدیث نمبر: 5283
أَخْبَرَنَا أَحْمَدُ بْنُ عَلِيِّ بْنِ الْمُثَنَّى ، قَالَ : حَدَّثَنَا أَبُو خَيْثَمَةَ ، قَالَ : حَدَّثَنَا وَكِيعٌ ، قَالَ : حَدَّثَنَا الأَعْمَشُ ، عَنْ يَعْقُوبَ بْنِ بَحِيرٍ ، عَنْ ضِرَارِ بْنِ الأَزْوَرِ ، قَالَ : بَعَثَنِي أَهْلِي بِلَقُوحٍ إِلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، قَالَ : فَأَتَيْتُهُ بِهَا ، فَأَمَرَنِي أَنْ أَحْلُبَهَا فَحَلَبْتُهَا ، فَقَالَ لِيَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " دَعْ دَاعِيَ اللَّبَنِ " .
سیدنا ضرار بن ازور رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میرے اہل خانہ نے ایک حاملہ اونٹنی کے ہمراہ مجھے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں بھیجا۔ راوی بیان کرتے ہیں: میں اسے ساتھ لے کر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا تو آپ نے مجھے حکم دیا کہ میں اس کا دودھ دوہ لوں۔ میں نے اس کا دودھ دوہ لیا تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھ سے فرمایا: دودھ کے داعی کے لئے (تھوڑا سا دودھ) چھوڑ دو۔