کتب حدیث ›
صحیح ابن حبان › ابواب
› باب: جن چیزوں کا کھانا جائز ہے اور جن کا جائز نہیں، کا بیان - یہ اجازت کہ آدمی شکار کی گئی پرندوں کا گوشت کھائے
حدیث نمبر: 5256
أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْحَاقَ بْنِ إِبْرَاهِيمَ مَوْلَى ثَقِيفٍ ، قَالَ : حَدَّثَنَا أَبُو قُدَامَةَ عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ سَعِيدٍ ، قَالَ : حَدَّثَنَا يَحْيَى الْقَطَّانُ ، عَنِ ابْنِ جُرَيْجٍ ، قَالَ : حَدَّثَنِي مُحَمَّدُ بْنُ الْمُنْكَدِرِ ، عَنْ مُعَاذِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ عُثْمَانَ التَّيْمِيِّ ، عَنْ أَبِيهِ ، قَالَ : كُنَّا مَعَ طَلْحَةَ بْنِ عُبَيْدِ اللَّهِ وَنَحْنُ حُرُمٌ ، فَأُهْدِيَ لَنَا طَيْرٌ ، وَطَلْحَةُ رَاقِدٌ ، فَمِنَّا مَنْ أَكَلَ ، وَمِنَّا مَنْ تَوَرَّعَ ، فَلَمَّا اسْتَيْقَظَ طَلْحَةُ وَافَقَ مَنْ أَكَلَهُ ، وَقَالَ : " أَكَلْنَاهَا مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ " .
معاذ بن عبدالرحمن اپنے والد کا یہ بیان نقل کرتے ہیں ہم لوگ سیدنا طلحہ بن عبیداللہ رضی اللہ عنہ کے ساتھ تھے۔ ہم نے احرام باندھا ہوا تھا۔ ہمیں ایک پرندے (کا گوشت) تحفے کے طور پر دیا گیا۔ سیدنا طلحہ رضی اللہ عنہ اس وقت سو رہے تھے ہم میں سے کچھ لوگوں نے اسے کھا لیا اور کچھ نے پرہیز کیا۔ جب سیدنا طلحہ رضی اللہ عنہ بیدار ہوئے تو انہوں نے ان لوگوں کا ساتھ دیا جنہوں نے اس کا گوشت کھا لیا تھا۔ انہوں نے یہ بات بیان کی کہ ہم نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ہمراہ اس (پرندے کا گوشت) کھایا ہے۔