کتب حدیث ›
صحیح ابن حبان › ابواب
› باب: کھانے کے آداب کا بیان - یہ حکم کہ مکھیاں جو سوپ میں گر جائیں انہیں ڈبو کر نکالیں اور سوپ سے فائدہ اٹھائیں
حدیث نمبر: 5250
أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عُمَرَ بْنِ يُوسُفَ ، حَدَّثَنَا نَصْرُ بْنُ عَلِيٍّ الْجَهْضَمِيُّ ، حَدَّثَنَا بِشْرُ بْنُ الْمُفَضَّلِ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَجْلانَ ، عَنْ سَعِيدٍ الْمَقْبُرِيِّ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " إِذَا وَقَعَ الذُّبَابُ فِي إِنَاءِ أَحَدِكُمْ ، فَلْيَغْمِسْهُ ، فَإِنَّ فِي أَحَدِ جَنَاحَيْهِ دَاءً ، وَفِي الآخَرِ شِفَاءً ، وَإِنَّهُ يَتَّقِي بِجَنَاحِهِ الَّذِي فِيهِ الدَّاءُ ، فَلْيَغْمِسْهُ كُلَّهُ ، ثُمَّ لِيَنْزِعْهُ " ، قَالَ أَبُو حَاتِمٍ : الْعَرَبُ تُسَوِّغُ هَذِهِ اللَّفْظَةَ فِي الاتِّقَاءِ أَنَّهُ يُسْتَعْمَلُ فِي الْغَمْسِ وَالرَّفْعِ مَعًا ، فَإِنَّ الاتِّقَاءَ يَقَعُ عَلَى الْمَعْنَيَيْنِ جَمِيعًا .
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ” جب کسی شخص کے برتن میں مکھی گر جائے تو وہ اسے ڈبو دے کیونکہ اس کے دو پروں میں سے ایک میں بیماری ہوتی ہے اور دوسرے میں شفا ہوتی ہے وہ اپنے اس پر کے ذریعے بچنے کی کوشش کرتی ہے جس میں بیماری ہوتی ہے تو آدمی تو اسے مکمل ڈبو کر پھر باہر نکالنا چاہئے۔ “
(امام ابن حبان رحمہ اللہ فرماتے ہیں:) عرب یہ لفظ ڈبونے اور اٹھانے دونوں کے لئے استعمال کرتے ہیں کیونکہ لفظ اتقاء ان دونوں معنی کے لئے استعمال ہوتا ہے۔
(امام ابن حبان رحمہ اللہ فرماتے ہیں:) عرب یہ لفظ ڈبونے اور اٹھانے دونوں کے لئے استعمال کرتے ہیں کیونکہ لفظ اتقاء ان دونوں معنی کے لئے استعمال ہوتا ہے۔