کتب حدیث ›
صحیح ابن حبان › ابواب
› باب: کھانے کے آداب کا بیان - یہ حکم کہ جو لقمة ہاتھ سے گرے اسے کھایا جائے تاکہ شیطان اسے نہ لے جائے
حدیث نمبر: 5249
أَخْبَرَنَا الْحَسَنُ بْنُ سُفْيَانَ ، قَالَ : حَدَّثَنَا هُدْبَةُ بْنُ خَالِدٍ ، قَالَ : حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ ، عَنْ ثَابِتٍ ، عَنْ أَنَسٍ ، أَنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، قَالَ : " إِذَا سَقَطَتْ لُقْمَةُ أَحَدِكُمْ ، فَلْيُمِطِ الأَذَى عَنْهَا وَلْيَأْكُلْهَا ، وَلا يَدَعْهَا لِلشَّيْطَانِ ، وَأَسْلِتُوا الصَّحْفَةَ ، فَإِنَّهُ لا يُدْرَى فِي أَيِّ طَعَامِكُمْ تَكُونُ الْبَرَكَةُ " .
سیدنا انس رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ” جب کسی شخص کا لقمہ گر جائے تو اسے اس سے گندگی صاف کر کے اسے کھا لینا چاہئے۔ اسے شیطان کے لئے نہیں چھوڑنا چاہئے اور تم پیالے کو پونچھ لیا کرو کیونکہ یہ بات معلوم نہیں ہے تمہارے کھانے کے کون سے حصے میں برکت ہے۔ “