کتب حدیث ›
صحیح ابن حبان › ابواب
› باب: کھانے کے آداب کا بیان - یہ دوسرا خبر جو اس کی صحت کی تصدیق کرتا ہے
حدیث نمبر: 5229
أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدٍ الأَزْدِيُّ ، قَالَ : حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ ، قَالَ : أَخْبَرَنَا شُجَاعُ بْنُ الْوَلِيدِ ، عَنْ عُمَرَ بْنِ مُحَمَّدٍ ، عَنْ سَالِمِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، قَالَ : " لا يَأْكُلْ أَحَدُكُمْ بِشِمَالِهِ ، وَلا يَشْرَبْ بِهَا ، فَإِنَّ الشَّيْطَانَ يَأْكُلُ بِهَا وَيَشْرَبُ بِهَا " ، وَزَادَ فِيهِ نَافِعٌ : " وَلا يَأْخُذَنَّ بِهَا ، وَلا يُعْطَيْنَ بِهَا " .
سالم بن عبداللہ اپنے والد کے حوالے سے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ” کوئی شخص بائیں ہاتھ کے ذریعے نہ کھائے اور اس کے ذریعے نہ پئے کیونکہ شیطان اس کے ذریعے کھاتا ہے اور اس کے ذریعے پیتا ہے۔ “ نافع نے اپنی روایت میں یہ زائد الفاظ نقل کئے ہیں۔ ” اس کے ذریعے نہ پکڑے اور اس کے ذریعے نہ دے۔ “