کتب حدیث ›
صحیح ابن حبان › ابواب
› باب: کھانے کے آداب کا بیان - یہ خبر مدحض کہ کھانے کا میز پر ہونا اسراف ہے
حدیث نمبر: 5222
أَخْبَرَنَا الْفَضْلُ بْنُ الْحُبَابِ الْجُمَحِيُّ ، قَالَ : حَدَّثَنَا سَهْلُ بْنُ بَكَّارٍ ، قَالَ : حَدَّثَنَا وُهَيْبٌ ، عَنْ أَيُّوبَ ، عَنْ أَبِي قِلابَةَ ، عَنْ زَهْدَمٍ الْجَرْمِيِّ ، قَالَ : دَخَلْنَا عَلَى أَبِي مُوسَى وَبَيْنَ يَدَيْهِ دَجَاجَةٌ يَأْكُلُ مِنْهَا ، قُلْنَا تَأْكُلُ مِنْهَا ؟ فَقَالَ : " أَكَلْتُهُ عَلَى مَائِدَةِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ " .
زہدم جرمی بیان کرتے ہیں: ہم سیدنا ابوموسیٰ اشعری رضی للہ عنہ کی خدمت میں حاضر ہوئے ان کے سامنے مرغی رکھی ہوئی تھی اور وہ اسے کھا رہے تھے۔ ہم نے دریافت کیا آپ اسے کھا رہے ہیں۔ انہوں نے فرمایا: میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے دسترخوان پر اسے کھایا ہے۔