کتب حدیث ›
صحیح ابن حبان › ابواب
› باب: کھانے کے آداب کا بیان - کھانے کے بعد اللہ کی حمد کرنا کہ اس نے کھانے کے ذرائع اور نفع کا راستہ بنایا
حدیث نمبر: 5220
أَخْبَرَنَا أَبُو يَعْلَى ، قَالَ : حَدَّثَنَا الْوَلِيدُ بْنُ شُجَاعٍ ، قَالَ : حَدَّثَنَا ابْنُ وَهْبٍ ، قَالَ : أَخْبَرَنِي سَعِيدُ بْنُ أَبِي أَيُّوبَ ، عَنْ أَبِي عَقِيلٍ الْقُرَشِيِّ ، عَنْ أَبِي عَبْدِ الرَّحْمَنِ الْحُبُلِيِّ ، عَنْ أَبِي أَيُّوبَ ، عَنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، أَنَّهُ كَانَ إِذَا أَكَلَ أَوْ شَرِبَ ، قَالَ : " الْحَمْدُ لِلَّهِ الَّذِي أَطْعَمَ وَسَقَى ، وَسَوَّغَهُ ، وَجَعَلَ لَهُ مَخْرَجًا " ، قَالَ أَبُو حَاتِمٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ : أَبُو عَقِيلٍ هَذَا : هُوَ زُهْرَةُ بْنُ مَعْبَدٍ ، مِنْ سَادَاتِ أَهْلِ فِلَسْطِينَ ثِقَةً وَإِتْقَانًا .
سیدنا ابوایوب انصاری رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے بارے میں یہ بات نقل کرتے ہیں: جب آپ کھا کر یا پی کر فارغ ہوتے تھے تو آپ یہ پڑھتے تھے۔ ” ہر طرح کی حمد اللہ تعالیٰ کے لئے مخصوص ہے جس نے کھلایا اور پلایا اور اس نے اسے خوشگوار کیا اور اس نے اس کے لئے نکلنے کا راستہ بنایا۔ “
(امام ابن حبان رحمہ اللہ فرماتے ہیں:) ابوعقیل نامی راوی زہری بن معبد ہے یہ فلسطین کے سرداروں میں سے ہیں اور ثقہ اور متقن ہیں۔
(امام ابن حبان رحمہ اللہ فرماتے ہیں:) ابوعقیل نامی راوی زہری بن معبد ہے یہ فلسطین کے سرداروں میں سے ہیں اور ثقہ اور متقن ہیں۔