کتب حدیث ›
صحیح ابن حبان › ابواب
› باب: کھانے کے آداب کا بیان - یہ بیان کہ اگر کوئی کھانے کی ابتدا میں بسم اللہ بھول جائے تو آخر میں بسم اللہ کہے
حدیث نمبر: 5213
أَخْبَرَنَا أَحْمَدُ بْنُ عَلِيِّ بْنِ الْمُثَنَّى ، قَالَ : حَدَّثَنَا خَلِيفَةُ بْنُ خَيَّاطٍ ، قَالَ : حَدَّثَنَا عُمَرُ بْنُ عَلِيٍّ الْمُقَدَّمِيُّ ، قَالَ : سَمِعْتُ مُوسَى الْجُهَنِيَّ ، يَقُولُ : أَخْبَرَنِي الْقَاسِمُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَسْعُودٍ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ جَدِّهِ ، قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " مَنْ نَسِيَ أَنْ يَذْكُرَ اللَّهَ فِي أَوَّلِ طَعَامِهِ ، فَلْيَقُلْ حِينَ يَذْكُرُ : بِسْمِ اللَّهِ فِي أَوَّلِهِ وَآخِرِهِ ، فَإِنَّهُ يَسْتَقْبِلُ طَعَامَهُ جَدِيدًا ، وَيَمْنَعُ الْخَبِيثَ مَا كَانَ يُصِيبُ مِنْهُ " .
قاسم بن عبدالرحمن اپنے والد کے حوالے سے اپنے دادا (سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ) کے حوالے سے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ” جو شخص کھانے کے آغاز میں اللہ کا ذکر کرنا بھول جائے تو اسے جب یاد آئے تو وہ اس وقت یہ پڑھ لے: اللہ تعالیٰ کے نام سے برکت حاصل کرتے ہوئے آغاز میں بھی اور آخر میں بھی۔ “ تو وہ گویا اپنے کھانے کو نئے سرے سے شروع کرے گا۔ اس سے پہلے جو خرابی اس تک پہنچی تھی اسے روک دے گا۔